تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 9 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 9

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 21 دسمبر 65 اسلام احمدیت کے ذریعے سے ساری دنیا پر غالب آئے گا خطاب فرمودہ 21 دسمبر 1965ء بر موقع جلسہ سالانہ وو دوستو، پیارو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته قبل اس کے کہ میں وہ مضمون شروع کروں، جو آج بیان کرنا چاہتا ہوں، میں دوستوں کو دو ضروری کتابیں خریدنے کی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔ان میں سے ایک انگریزی ترجمۃ القرآن معہ تفسیر ہے، جوتحریک جدید کی طرف سے شائع ہو رہی ہے۔انگریزی دان احباب کو چاہیے کہ وہ اپنے لئے اور تبلیغ کی خاطر ضرور اس کی تقسیم اور اشاعت کی کوشش کریں۔دوسری کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی تحریروں کے اقتباسات پر مشتمل ہے، جسے محترم سید داؤ د احمد صاحب نے مرتب کر کے شائع کیا ہے۔اس کا نام ہے، حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ و السلام اپنی تحریروں کی رو سے یہ بڑا مفید مجموعہ ہے۔اگر چہ لمبا ہے لیکن اسے مختصر کیا ہی نہیں جاسکتا تھا۔یہ بھی ایک ایسی کتاب ہے، جس سے پڑھے لکھے دوستوں کو ضرور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔احباب خود بھی اسے خریدیں اور پڑھیں اور اپنے بھائیوں کو بھی سنانے کی کوشش کریں۔میرے نزدیک ہر جماعت میں اس کا کم وو از کم ایک نسخہ تو ضرور ہونا چاہیے اور بڑی جماعتوں کو یقینا زیادہ تعداد میں اسے خریدنا چاہیے۔افریقہ کے ملک گیمبیا میں ایک نہایت مخلص افریقن احمدی کو ، جو وہاں کی جماعت احمدیہ کے پریزیڈنٹ بھی ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک کا قائم مقام گورنر جنرل بنایا گیا ہے۔(الحمد للہ )۔ان کا نام الحاج ایف ایم۔سنگھائے ہے۔ان کی عمر 56 سال کے قریب ہے۔1962ء میں وہ احمدی ہوئے تھے۔1964ء میں انہیں اللہ تعالیٰ نے حج بیت اللہ شریف کی سعادت عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ تقرر ان کے لئے ، ان کے ملک کے لئے اور اسلام اور احمدیت کے لئے مبارک کرے۔آمین۔۔۔۔اس کے علاوہ احباب یہ سن کر بھی خوش ہوں گے کہ گزشتہ مہینے میں بیرونی ممالک میں اللہ " تعالیٰ کے فضل سے 50 اشخاص احمدی ہوئے ہیں۔(الحمد للہ)۔9