تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 229 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 229

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ظلمت کے ساتھ نور کی یہ آخری جنگ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 08 ستمبر 1967ء خطبہ جمعہ فرموده 08 ستمبر 1967ء تشہد ، تعوذ ،سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا:۔” میں نے دوستوں کو بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ کے مختلف ممالک میں نہایت ہی اخلاص رکھنے والی ، خدا اور اس کے رسول سے محبت رکھنے والی، دین اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دینے والی جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں۔یورپ میں بسنے والے ان دوستوں سے ملاقات کے علاوہ، باہر کے بعض ملکوں سے بھی احمدی وہاں آئے ہوئے تھے اور ان سے ملنے اور ان سے باتیں کرنے اور ان کو سمجھنے کا بھی موقع ملا۔امریکہ سے قریباً نو احمدی مرد اور عورتیں کوپن ہیگن بالنڈن آئے۔اسی طرح ماریشس سے بعض احمدی لنڈن پہنچے ہوئے تھے۔محض ملنے کی خاطر اور وہاں کی تقریبات میں شمولیت کے لئے اسی طرح نائیجیریا سے بھی مقامی دوست وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ان اور بعض دوسرے ملکوں کے احمدی بھی وہاں آئے ہوئے تھے۔ان کومل کے بھی طبیعت نے بڑی خوشی محسوس کی اور اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ادا کیا کہ ان ملکوں کے رہنے والوں کے دلوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لئے اور اپنے دین کے لئے اور اپنے رسول کے لئے بڑی ہی محبت پیدا کر دی ہے۔امریکہ سے جو دوست کو پن ہاگن پہنچے تھے، ان میں سے ایک کے تاثرات تو وہاں کے بلیٹن میں شائع ہو گئے ہیں۔اس نے بہت کچھ وہاں کے حالات سے متاثر ہوکر لکھا ہے۔تحریک جدید میں بھی وہ بلیٹن پہنچ گئی ہے۔ان کو چاہیے کہ وہ الفضل“ کے ذریعہ بھی اس قسم کے تاثرات کو جماعت کے دوستوں کے سامنے رکھیں۔ہیں۔وہاں کی لجنہ کی پریذیڈنٹ بھی آئی ہوئی تھیں۔وہ لنڈن پہنچی تھیں۔بعد میں کو پن پاگن جا کر انہوں نے مسجد دیکھی۔مجھے ان کا خط ملا ہے کہ مسجد دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نہایت ہی خوبصورت گھر اللہ تعالیٰ کا ڈنمارک میں بن گیا ہے۔چونکہ لنڈن یا انگلستان کی جماعتیں زیادہ تر پاکستانیوں یا اردو بولنے والوں پر مشتمل ہیں، اس لئے میں ان سے زیادہ تر اردو میں مخاطب ہوتا رہا۔جو تقریر رات کے کھانے کے موقع پر انگریزی میں، میں نے کی، اس میں صرف مرد شامل تھے، وو 229