تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 227
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء لاتے رہنا چاہیے۔تا کہ وہ اپنے فضلوں کو پہلے سے بھی زیادہ بارش کے قطروں کی طرح ہم پر نازل کرے۔اور ہمیں وہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بنائے ، ہماری تمام کمزوریوں کو دور کرے اور ہمیں ہماری غفلتوں سے بچائے۔ہم خود بھی اپنی غفلتوں سے بچ نہیں سکتے ، جب تک وہ فضل نہ کرے۔اور جب بھی دنیا کے ساتھ علم کے میدان میں یا کسی اور میدان میں مقابلہ ہو تو وہ ہمارے پیچھے کھڑا ہو۔اور جس طرح اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصرت کا اعلان کرتے ہوئے مخالف دشمنوں کو کہا تھا۔مجھ سے لڑو، اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے۔ہمارے کان بھی اس کی یہ میٹھی آواز سنتے رہیں۔کیونکہ جو خدا کا بندہ ہو جاتا ہے، اس کے لئے خدا تعالیٰ اپنی قدرتوں کے نشان دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا حقیقی بندہ بنائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 06اکتوبر 1967ء) 227