تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 215 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 215

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء سے یہ نتیجہ نکالتا ہوں کہ جو تباہی اس وقت دنیا کے سامنے کھڑی ہے، اگر روس والوں نے اپنے رب کی طرف رجوع نہ کیا تو روس کی طاقت تو تو ڑ دی جائے گی لیکن روسی قوم کی اکثریت اس سے بچالی جائے گی۔تبھی تو ان میں اسلام اس کثرت سے پھیلے گا۔میں نے کہا، مجھے تمہاری فکر ہے۔پتہ نہیں کہ خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہتا ہے؟ اس لئے تم اپنی فکر کرو۔مجھے بھی تمہاری فکر ہے۔پھر صرف وہاں نہیں بلکہ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے میری آواز کو ( جو دراصل اس عاجز بندے کی آواز نہیں تھی۔کیونکہ میں تو اللہ تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کے لئے وہاں گیا تھا اور ایک نہایت ہی ادنی خادم کی حیثیت سے گیا تھا۔ساری دنیا میں پہنچادیا۔ایڈریس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یورپ میں لاکھوں افراد تک میری آواز پہنچی۔لیکن آج میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ کروڑ باشندوں تک میری یہ آواز پہنچی۔ہمبرگ (جرمنی) میں ہمارا اندازہ تھا کہ ساٹھ ، ستر لاکھ لوگوں نے مجھے ٹیلی ویژن پر دیکھا اور انہوں نے میرے پیغام کو نا۔اب خبر آئی ہے کہ ڈنمارک کی مسجد کے افتتاح کی ٹیلی ویژن ریل جرمنی کے ٹیلی ویژن کے سارے اسٹیشنوں پر دکھائی گئی ہے۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل بک اپ کے ذریعہ یہ تصویر بعض دوسرے ملکوں کے میں بھی دکھائی گئی ہے۔افتتاح کے چھٹے، ساتویں روز مجھے نائیجریا (مغربی افریقہ) سے وہاں کے مبلغ انچارج کا خط آیا کہ ہم نے آپ کو افتتاح کے موقع پر ٹیلی ویژن پر دیکھا ہے۔اور ساری جماعت اس بات پر بڑی خوش ہے کہ افتتاح کا نظارہ یہاں مغربی افریقہ میں بھی پہنچ گیا۔اور ایک خبر یہ ہے کہ اس ٹیلی ویژن کمپنی نے ، جس نے افتتاح کے موقع پر تصاویر لی تھیں، بتایا ہے کہ مشرقی وسطی کے عرب ممالک میں بھی افتتاح کی ٹیلی ویژن ریل دکھائی جارہی ہے۔ایک ملک میں وہ دودفعہ دکھائی جاچکی ہے۔پھر ایک براڈ کاسٹنگ کی ریل تیار کی گئی تھی، جو دنیا کے مختلف ملکوں میں نشر ہوئی۔میرے علاوہ اس میں تین اور دوست بھی تھے، جو تین تین، چار چار منٹ تک تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ان دوستوں میں سے عرب تھے، جو احمدی نہیں۔اور انہوں نے عربی زبان میں نہایت اچھے الفاظ میں جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا اور دنیا کے مسلمانوں سے یہ اپیل کی کہ دنیا میں صرف یہی ایک جماعت ہے، جو اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔سارے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے اپنی مختصر تقریر کو قرآن کریم کی اس آیت پر ختم کیا کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا تقریر سے قبل انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ میری آواز سارے عرب ممالک میں پہنچ جائے گی۔کیونکہ اس قسم کا انتظام کر دیا گیا ہے۔چنانچہ پرسوں ہی مجھے ڈنمارک سے امام کمال یوسف نے اطلاع دی کہ 215