تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 198
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم جلوے، جو ایک سچے مسلمان کو اسلام میں نظر آتے ہیں، وہ ان پر ابھی جلوہ گر نہیں ہوئے تھے۔اس دفعہ جو میں وہاں گیا ہوں تو میں نے وہاں کی جماعتوں میں یہ حالت نہیں پائی۔ہر جگہ میں نے یہ محسوس کیا کہ اسلام کے دلائل نے ان کی عقلوں کو گھائل کیا ، اسلام کے حسن نے ان کی بصیرت اور بصارت کو خیرہ کیا اور ان کے دلوں میں اس قدر محبت اپنی پیدا کر دی ہے کہ اس سے زیادہ محبت تصور میں بھی نہیں آ سکتی۔اور یہ احساس ان کے دلوں میں پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات دنیا کے لئے ایک محسن اعظم کی حیثیت رکھتی ہے۔اسلام کے حسن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کے وہ شکار ہیں۔اور اس کے نتیجہ میں آج وہ اتنی قربانی دینے والے ہیں کہ ( میں بعض مثالیں بیان کروں گا ) اس کی وجہ سے تم میں سے بعض کو شرم آجائے۔اتنی دور بیٹھے ہوئے کہ مرکز میں آنا جانا ، ان کے لئے قریباً ناممکن ہے۔کبھی ساری عمر میں ایک دفعہ آ جائیں مرکز میں تو اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے فرشتوں کو نازل کر کے ان کے دلوں میں اس قدر اور کچھ اس قسم کی تبدیلی پیدا کر دی ہے کہ یہ لوگ صحابہ رضوان اللہ علیہم کے نقش قدم پر چلنے والے ہمیں نظر آتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ان کے دلوں میں محبت کا بڑا مقام ہے اور ہونا بھی چاہئے۔کیونکہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل کی حیثیت میں مبعوث ہوئے۔اس لئے ان کے دل میں محبت کا شدید جذبہ پایا جاتا ہے۔رو، میں ایک رات کھانے اور نمازوں سے فارغ ہونے کے بعد ہمبرگ کی مسجد میں بیٹھ گیا۔چار وہاں ہمارے پاکستانی احمدی تھے۔اور میرا خیال ہے کہ سات، آٹھ وہاں کے جر من احمدی مرد بیٹھے ہوئے تھے۔(جرمن احمدی بہنیں بھی تھیں لیکن وہ ہماری مستورات کے پاس بیٹھی تھیں۔گویا مسجد میں قریباً دس، بارہ کچھ پاکستانی اور زیادہ تر جرمن احمدی بیٹھے ہوئے تھے۔مجھے خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ایک آیت 1868ء میں الہام کی۔یعنی آلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اور اسی وقت آپ نے ایک انگوٹھی بنائی تھی ، جس میں پتھر کا نگینہ ہے اور جس پر یہی الہام کندہ ہے۔( اپنا ہاتھ اونچا کر کے حضور نے فرمایا کہ یہ وہ انگوٹھی ہے۔) یہ بڑی برکت والی چیز ہے۔الہام بھی بڑا برکت والا ہے۔ہمارے پاکستانی احمدی تو أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی انگوٹھیاں کثرت سے پہنتے ہیں۔مجھے خیال آیا کہ اس کی برکتوں کا میں ان کے سامنے بھی ذکر کروں۔تاکہ ان کے ایمانوں میں تازگی پیدا ہو۔اس انگوٹھی کا نگینہ کچھ ہلتا ہے، اس لئے میں اس کے 198