تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 183 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 183

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 125 اگست 1967ء حوالہ کا مطالبہ ہونا ہے۔میں نے یہاں مضمون لکھنے شروع کئے تو میں نے بعض حوالے نکلوائے تھے۔بعد میں ، میں نے مضمون تو تیار نہ کئے اور نہ میں کر سکا۔کیونکہ میری طبیعت میں انقباض پیدا ہو گیا تھا۔لیکن میں نے چوہدری محمد علی صاحب سے کہا، یہ حوالے ساتھ رکھ لیں ، شاید وہاں کام آئیں۔ان حوالوں میں وہ حوالہ بھی تھا۔اور پھر وہ اردو میں بھی نہیں تھا بلکہ اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہوا تھا۔میں نے وہ حوالہ منگوایا اور اس نوجوان کے ہاتھ میں دے دیا۔اور کہا، یہ ہے حوالہ۔اس نے اسے پڑھا تو کہا، میں نے اسے نقل کرتا ہے۔میں نے کہا، بڑی خوشی سے نقل کرو۔اور اگلے دن اس اخبار میں ، جس میں اسلام کے حق میں کبھی ایک لفظ بھی نہیں چھپا تھا، ایک لمبا نوٹ چھپا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی یہ ساری عبارت بھی نقل کر دی گئی۔اس نے لکھا کہ آپ کا دعوی تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ میں اس غرض کے لئے مبعوث کیا گیا ہوں کہ اس صلیب کو دلائل کے ساتھ تو ڑ دوں ، جس نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا تھا اور آپ کے جسم کو زخمی کیا تھا۔میں نے جب اسے وہ حوالہ دیا تھا تو اسے یہ بھی کہا تھا کہ دیکھنا یہ غلطی نہ کرنا کہ کہیں دلائل سے“ کے الفاظ چھوڑ دو۔اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔چنانچہ اس نے پورا حوالہ شائع کیا۔سارے حیران تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں تو کوئی توقع نہیں تھی کہ اس قسم کی پریس کانفرنس ہو سکتی ہے۔سارے اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں۔ان میں سے کسی نے مسجد کی فوٹو دی اور کسی نے نہ دی۔لیکن ہمارے فوٹو کے ساتھ نوٹ شائع کئے۔غالباً مسجد کی فوٹو اس لئے شائع نہ کی گئی کہ اس کے فوٹو اخبارات میں آچکے ہیں اور وہ پرانی مسجد ہے۔اس کے بعد ہم ہیگ پہنچے۔( میں اس وقت صرف پریس کانفرنسوں کو لے رہا ہوں۔وہاں حافظ قدرت اللہ صاحب مجھے کہنے لگے کہ یورپ کے دوسروں ملکوں کی نسبت یہاں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تعصب بہت زیادہ ہے اور میں ڈر رہا ہوں، پتہ نہیں، پریس کانفرنس میں کیا ہوگا ؟ اور غالباً میں نے ان سے ہی کہا تھا کہ آپ فکر نہ کریں ، سوال مجھ سے ہوتے ہیں اور میں نے ہی ان کے جواب دینے ہیں۔وہاں بھی پر لیس والوں نے بڑے ادب اور احترام کے ساتھ مجھ سے باتیں کیں۔ایک نوجوان، جو بڑ المبا اور صحت والا تھا اور غالباً کسی کیتھولک اخبار کے ساتھ تعلق رکھتا تھا، اس نے ایک سوال کیا۔سوال تو اس نے بڑے ادب سے کیا لیکن اس کی آنکھوں میں شوخی تھی۔وہ نوجوان کہنے لگا، آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے ہمارے ملک میں کتنے مسلمان کئے ہیں؟ غالباً اسے علم تھا کہ یہاں احمدی تھوڑی تعداد میں ہیں۔میں نے اس کو کہا کہ تمہارے نزدیک مسیح علیہ السلام کی جتنی زندگی تھی ، گو اس مسئلے میں ہمارا اور تمہارا 183