تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 165
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم - اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء نہیں سکتے۔یہ یقین رکھیں اور اگر یقین کمزور ہے تو اس کو پختہ کریں کہ اس دنیا کے بعد میں ایک اور زندگی ضرور ملتی ہے، جو ابدی زندگی ہے، جس نے بھی ختم نہیں ہونا“۔وو آپ لوگوں کو بشارتیں ملی ہیں تو خدا کی خوشنودی کے حصول کے لئے اپنی جانوں ہر رحم کرتے ہوئے اور اپنی نسلوں کی خاطر ان انتہائی قربانیوں کو دینے کے لئے تیار ہو جاؤ ، جن کا اس وقت اسلام اور احمدیت آپ سے مطالبہ کر رہی ہے۔اور قرآن کریم کی تعلیم اور ہدایت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کرو کہ تمام خیر قرآن میں ہے۔جو شخص قرآن کریم سے محبت رکھتا ہے، جو شخص قرآن کریم کی اس تفسیر کوسمجھنے کی کوشش کرتا ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمانے کی الجھنوں کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے سیکھ کر ہمیں بتائی ہے، اسے تو سب خیر مل جائے گی۔اگر ہم سوچیں تو ہماری قربانیاں، دراصل کوئی قربانیاں نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ایک چیز ، وہ ہم سے تھوڑی سی واپس مانگتا ہے۔اور پھر ہمیں وہ اور دے دیتا ہے۔بڑے ہی فضلوں کے وعدے ہیں، بڑے انعامات کے وعدے ہیں۔اب انتہائی وعدوں کے پورا ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی انتہائی رحمتیں برسانے کے لئے تیار ہے۔کیا آپ اس رحمت کے مینہ کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں؟ اگر تیار ہیں تو بڑی خوش قسمت ہیں۔اور خدا کرے کہ آپ تیار ہوں۔اور خدا کرے میری یہ کھیراہٹ جو ہے، وہ دور ہو جائے اور ہم سب اور آپ بھی ، ہمارے سب بھائی ، بہنیں، اللہ تعالیٰ کی آواز پر قربانیاں دینے کے لئے تیار ہو جائیں۔تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں اپنے پر اور اپنی نسلوں پر بھی ان انعامات کو اور رحمتوں کو نازل ہوتے دیکھ لیں، جو آسمان پر ہمارے لئے مقدر ہو چکی ہیں۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 18 جون 1972ء) 165