تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 143 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 143

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پیغام فرمودہ 21 جولائی 1967ء مسجد نصرت جہاں کی تعمیر ڈنمارک میں اسلام کے غلبہ کے لئے سنگ میل ہے پیغام فرمودہ 21 جولائی 1967ء ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ڈنمارک کی پہلی مسجد نصرت جہاں“ کا افتتاح فرمانے کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اپنی اور سیکنڈے نیویا کے احمدیوں کی طرف سے لجنہ اماء اللہ کو مبارک باد کو درج ذیل پیغام بتوسط حضرت سیدہ ام متین مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ بھجوایا۔کو پن بیگن، 21 جولائی الحمد لله، مسجد نصرت جہاں کا افتتاح آج سوا بجے بعد دو پہر عمل میں آیا۔اس مسجد کی تعمیر یورپ میں بالعموم اور ڈنمارک میں بالخصوص اسلام کی ترقی اور غلبہ کے حق میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔میری طرف سے اور سیکینڈے نیویا کے احمدیوں کی طرف سے لجنہ اماء اللہ کو مبارک پہنچا دیں۔مسجد کی عمارت خوبصورت اور دیدہ زیب ہے۔افتتاح کی تقریب میں یورپ کے مبلغین اسلام، احمدی احباب، غیر ملکی سفراء، ڈنمارک کی سر بر آوردہ ہستیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔بعد ازاں پریس کا نفرنس میں عالمی اخبارات کے نمائندے بہت کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ریڈیو ٹیلی وژن نے انٹرویوریکارڈ کیا۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کی تعمیر کو ہر لحاظ سے با برکت کرے۔اسے مثمر ثمرات حسنہ بنائے اور ہماری حقیر کوششوں کو اپنے فضل سے قبول فرمائے“۔خليفة المسيح (مطبوعہ روزنامہ الفضل 24 جولائی 1967ء) 143