تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 118 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 118

اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کے ان ممالک میں ، جہاں عرب اور شامی آباد ہیں، پہنچایا جائے۔اور اس کے اوپر یہ لکھا جائے کہ یہ قصیدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں ہے۔اور اس میں وہ تمام صفات لکھ دی جائیں ، جن کا ذکر حضور نے اس نظم میں کیا ہے۔اپنی طرف سے کسی چیز کا اضافہ نہ کیا جائے۔اور اس کے نیچے حضور کا نام ہو۔اس کے بعد ان لوگوں کے کان میں اگر کوئی غلط بات پڑے گی تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ اس شخص کے متعلق بدظنی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، جس کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی شدید محبت پائی جاتی ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے کہ وہ آپ سے محبت کا اتنے شاندار الفاظ میں اظہار کرے۔بہر حال ہم نے اپنا زور لگانا ہے اور ہمیں اپناز در صحیح طور پر لگا دینا چاہیے۔پس غیر ممالک میں بھی ڈاک کے ذریعہ ہمیں تبلیغ کی مہم کو بڑے وسیع پیمانہ پر اس وقت جاری کر دینا چاہیے۔اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا ہے کہ میں دنیا کو اس وقت تک چھوڑوں گا نہیں ، جب تک کہ وہ اس صداقت کو قبول نہ کرے، جس پر میں نے تمہیں قائم کیا ہے۔پس اگر ہمارے دل میں بنی نوع انسان کی ہمدردی ہے اور ہم ان کو خدا تعالیٰ کی قہری تجلی سے بچانا چاہتے ہیں اور اس کی بجائے یہ چاہتے ہیں کہ ان پر خدا تعالیٰ کی محبت کی تجلی ہو۔اور دنیا اس تباہی سے بچ جاوے، جس کی طرف وہ اس وقت بڑی تیزی سے جارہی ہے۔تو یہ ضروری ہے کہ ہم ان پر اتمام حجت کر دیں۔ان چیزوں کا بجٹ میں رکھنا، میں نے اس لئے مناسب نہیں سمجھا کہ میں کوشش کروں گا کہ جس طرح میں چاہتا ہوں، اپنی طرف سے بھی یہ کام کروں، دوسرے دوستوں میں بھی اس کی تحریک کروں۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ بہت سے دوست اس کام کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ وہ پچاس ہزار یا ایک لاکھ اس قسم کے دو ورقے یا چار ورقے شائع کریں۔میں نے خرچ کا اندازہ بھی لگایا ہے کوئی زیادہ خرچ نہیں۔اس طرح ہم بجٹ پر بوجھ ڈالے بغیر اس مہم کو بڑے وسیع پیمانہ پر جاری کر سکیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 25 تا 27 مارچ 1966ء) 118