تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 117 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 117

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم - اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966ء ہیں۔لیکن اگر ملک کی پچیس فیصدی آبادی تک بھی ہم یہ دوور تے پہنچا دیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کا فرض پورا ادا نہیں ہوتا۔لیکن پچپیس یا تمیں فیصدی تو ادا ہو جائے گا۔بہر حال ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہر سال ہر پاکستانی کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی دو ورقہ یا چار ورقہ ضرور ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جب یہ اعتراض ہوا کہ آپ مسلمان نہیں تو آپ نے اپنی بعض کتب میں لکھا کہ ہمارے یہ عقیدے ہیں۔اب وہ دو صفحے کا مضمون شائع کر دیا جائے۔اس میں اپنی طرف سے کوئی حصہ زائد کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔اس میں بڑی برکت ہے، بڑا اثر ہے، بڑا زور ہے۔اگر وہ باتیں شائع ہو کر غیر احمدی دوستوں کے ہاتھ میں پہنچ جائیں تو وہ اس کے متعلق سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔پھر غیر احمدیوں میں سے ایک بڑا طبقہ ایسا ہے کہ جو عقید تا احمدی ہو چکا ہے یا قریبا احمدی ہو چکا ہے لیکن وہ دنیا میں اس قدر پھنسا ہوا ہے کہ اس دلدل سے نکلنے کی ہمت اور جرات نہیں پاتا۔اگر ان کے علم میں مثلاً یہ لایا جائے کہ جماعت احمدیہ غیر ممالک میں اسلام کی کیا خدمت کر رہی ہے اور غیر ممالک میں اسلام کی جو حالت ہے، اس کے کیا تقاضے ہیں؟ تو ممکن ہے، ان میں سے بعض کے دلوں میں جوش پیدا ہو کہ ہم خواب غفلت میں سورہے ہیں، ہمیں بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔اور اس وقت ایک ہی جماعت ہے، جو اس طرف توجہ دے رہی ہے۔اور عقید تاہم ان کے ساتھ شامل ہو چکے ہوئے ہیں، عملاً اس سے اس لئے گریز کرتے ہیں کہ ہم میں یہ جرات نہیں کہ علی الاعلان احمدیت میں داخل ہوں۔میں ذاتی علم کی بناء پر کہ سکتا ہوں کہ ایسے لاکھوں پاکستانی اس ملک میں موجود ہیں۔ہمیں ان کو کسی نہ کسی رنگ میں جھنجھوڑ نا چاہیے۔غیر ممالک کے متعلق میری یہ سکیم ہے اور اس کو بھی میں انشاء اللہ اپنے نفس سے ہی شروع کرنا چاہتا ہوں کہ وہاں بھی ڈاک کے ذریعہ لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں اس قسم کا لٹریچر، جو مختصر ہو، پہنچایا جائے۔مثلاً جو عربی بولنے والے ممالک ہیں، ان میں کچھ اس قسم کا تعصب ہے کہ وہ عام طور پر ہمارے مبلغوں کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہمارے لٹریچر کو وہاں جانے دیتے ہیں۔اگر ہم اس طرح ڈاک میں لڑر پچر بھیجیں تو لازمی طور پر اس کا ایک حصہ تو سنسر میں رک جائے گا۔لیکن ایک حصہ نکل جائے گا۔میرا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم يا عين فيض الله و العرفان اليك الخلو کاظمان کو نہایت خوبصورت اور بلاک پر چھپوایا جائے۔اور دس ہیں یا چالیس ہزار کی تعداد، جو بھی ممکن ہو، چھپوایا جائے۔اور اس کو عرب ممالک مثلاً سعودی عرب، شام، فلسطین، مصر اور مغربی اور مشرقی افریقہ 117