تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 115
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم - اقتباس از تقریر فرموده 27 مارچ 1966ء بنی نوع انسان سے ہمدردی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان پر اتمام حجت کر دیں تقریر فرمودہ 27 مارچ 1966ء بر موقع مجلس شوری حضور نے فرمایا:۔چونکہ وقت بہت زیادہ ہو چکا ہے، اس لئے بعض باتیں جو میں کہنا چاہتا ہوں، بڑے ہی اختصار کے ساتھ کہوں گا۔پہلی بات یہ ہے کہ مجھے تحریک جدید کی طرف سے بتایا گیاہے کہ اللہتعالی کے فضل سے تفسیر القرآن (انگریزی) پانچ جلدوں میں چھپ گئی ہے۔اور ان پانچ جلدوں کی مجموعی قیمت 102 روپے ہے۔یہ تفسیر مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے نے نہایت محنت ،محبت اور شوق سے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی تفسیر اور حضرت مصلح موعودؓ کے فرمودہ درس کے نوٹوں سے، تیار کی ہے۔اس تفسیر کی پانچ جلدیں (یعنی ایک سیٹ ) دوستوں کے دیکھنے کے لئے یہاں رکھ دیا گیا ہے۔انگریزی دان دوستوں کو خود بھی یہ تفسیر اپنے پاس رکھنی چاہیے۔اس کا بڑا فائدہ ہے۔اور اس کو ان دوستوں کے ہاتھ میں بھی پہنچا ئیں ، جن ساعت سے تعلق نہیں اور جن کا قرآن کریم کی نسبت انگریزی سے زیادہ لگاؤ ہے۔یہ لوگ عام طور پر قرآن کریم کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔اگر دوست ان کے ہاتھ میں یہ تفسیر پہنچادیں اور اس کے ساتھ دعا بھی کریں تو شاید اللہ تعالیٰ انہیں قرآن کریم پڑھنے کی توفیق عطا کر دے۔اور خدا کرے کہ وہ اسے سمجھنے کی توفیق حاصل کریں۔اور ہدایت اور صداقت ان پر روز روشن کی طرح کھل جائے۔دوسرے ماہنامہ تحریک جدید کچھ عرصہ سے جاری ہوا ہے۔اور جیسا کہ محترم شیخ بشیر احمد صاحب نے فرمایا تھا، اس میں ایسی معلومات بھی ہوتی ہیں کہ غیر از جماعت دوست ان میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔چنانچہ بعض جگہ اسے بڑی تعداد میں منگوایا جارہا ہے۔ایک شہر، جس کا نام لینا مناسب نہیں ، اس کے ایک چھوٹے سے حلقہ میں یہ رسالہ چالیس کی تعداد میں منگوایا جارہا ہے۔اس کی قیمت بھی کچھ نہیں ، صرف ڈیڑھ روپیہ سالانہ ہے۔اس کو اگر کثرت سے پھیلایا جائے تو اس سے بڑے مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں“۔چوتھی بات، جو میں دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے باہر کے ملکوں میں بھی اور خود پاکستان میں بھی آسمان سے فرشتے نازل ہو کر یہ تحریک کر رہے ہیں کہ لوگ " 115