تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 113 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 113

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء میں پختگی پیدا کرنے کی کوئی تجویز کسی کے ذہن میں ہو تو وہ بھی مجھے بھجوائیں۔میں بھی سوچ رہا ہوں سارے دماغ اکٹھے ہو جائیں تو بہتر نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں۔" میں نے تحریک جدید کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ تمام بیرونی مشنریوں کو اس بات کا پابند کریں کہ وہاں جو بڑی بڑی تقریبات ہوتی ہیں۔مثلاً اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے سوئزرلینڈ میں، ہالینڈ میں بھی ، جرمن میں بھی ، عید کے موقع پر اتنے زبر دست اجتماع ہوئے ہیں کہ سونے والے کمروں میں بھی لوگ بیٹھے تھے ، باہر بھی لوگ بیٹھے تھے اور پھر بھی جگہ تنگ تھی۔ان کی ٹرانسپیرنسی (TRANSPARENCY) جو پروجیکٹر میں دکھائی جاتی ہے، وہ ضرور لیا کریں اور مرکز بھجوا دیا کریں۔میرا اندازہ ہے کہ اگر تحریک جدید اپنے مبلغوں کو اس بات کا پابند کر دے تو اس سال کئی سو اس قسم کی چیزیں آجائیں گی، جو پروجیکٹر کے ذریعہ دکھائی جاسکیں گی۔پھر ان تصاویر میں سے یورپ کی تصاویر افریقہ میں بھیج دی جائیں۔افریقہ کی تصاویر یورپ میں بھیج دی جائیں۔اور اس طرح وہ تصویر میں ساری دنیا میں چکر کھائیں اور ایک سیٹ ان تصاویر کا پاکستان میں چکر کھائے۔اس وقت وہ جو کام کر رہے ہیں، اس میں بنیادی نقص یہ ہے کہ وہ پرانی تصاویر دکھاتے رہتے ہیں۔اگر ہر سال ایسا ہو کہ تصاویر کی زبان میں دنیا کو بتایا جائے کہ سال رواں میں غلبہ اسلام کے لئے دنیا میں اس قدر واقعات ہوئے ہیں تو وہ زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔چنانچہ میں نے تحریک جدید کو ہدایت دے دی ہے۔اور اس دفعہ عیدالاضحیہ کے موقع پر ٹرانسپیرنسی (TRANSPARENCY) سب مشنوں کی طرف سے ضرور آنی چاہیے۔تحریک جدید اپنے مبلغوں کو دوبارہ یاد دہانی کرائے“۔ر پورت مجلس مشاورت منعقدہ 25 تا 27 مارچ 1966ء) 113