تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 985 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 985

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء داری کو اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق نباہنے والے ہیں انسان تو کیا فرشتے بھی ان پر رشک کریں گے۔آپ کو اور مجھے یہ زمانہ میسر آیا ہے۔خدا تعالیٰ جو فضل نازل کرنا چاہتا ہے، ہم خود کو اور اپنی نسلوں کو ان سے کیوں محروم رکھیں۔ہماری زندگی چند روزہ ہے اور یہ زمانہ بھی جیسا کہ ہمیں نظر آرہا ہے۔کچھ وقت تو لگے گا آخری فتح پر یعنی جب ساری اقوام مسلمان ہو جائیں گی۔لیکن جو کامیابیاں مثلاً پچھلے بیس سال میں حاصل ہوئیں یا جو کامیابیاں پچھلے سات سال میں حاصل ہوئیں اگلے سات سال میں یا اگلے بیس سال میں اس سے کہیں زیادہ کامیابیاں مقدر ہیں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے۔اس لئے نہیں کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کا جھنڈا دنیا پر ہرانا چاہتے ہیں۔بلکہ اس لئے کہ ہر وہ شخص جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دیا گیا تھا اس نے اس جھنڈے کو سرنگوں کر دیا۔اب صرف ایک جماعت ہے جس نے اس جھنڈے کو سر بلند کر رکھا ہے اور دوسروں کے ہاتھوں میں دے کر اسے ساری دنیا میں بلند کرنا چاہتی ہے۔پس فتح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو ہوگی البتہ ہاتھ آپ کے ہوں گے۔جہاں تک ہاتھوں کا تعلق ہے، کمزور ہاتھ ہیں۔لیکن چونکہ خدا یہ کہتا ہے کہ تمہارے ہاتھ کے پیچھے میرا ہاتھ سہارا دیئے ہوئے ہے۔تمہارا ہاتھ خدا کے فضل سے نیچے نہیں جھکے گا۔پس تم اپنے اس زمانے کی قدر کرو اور خدا پر احسان جتانے کی کوشش نہ کیا کرو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے۔وو افریقہ میں نصرت جہاں سیکیم کے ماتحت ہم نے بعض جگہ لڑکیوں کے سکول بھی کھولے ہیں۔ان کے یونیفارم بھی یہاں کی طرح کی میض اور شلوار رکھ دی ہے۔وہاں مغربی تہذیب نے اتنا گند پھیلا دیا تھا کہ کہ ان کی سکرٹ (Skirt) یورپ کی سکرٹ سے بھی اونچی ہوگئی تھی۔چنانچہ جب ہم نے یو نیفارم تجویز کی تو غیر احمدی بلکہ عیسائی والدین تک نے ہمیں یہ کہا کہ آپ نے ہماری بچیوں کو اس قسم کے کپڑے پہنا کر ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔تاہم یہ کہنا کہ پتلون کافرانہ لباس ہے تو یہ غلط ہے۔لیکن یہ سمجھنا کہ ہم لندن کا لباس پہن کر یا دوسرے یورپین ممالک کا لباس پہن کر یا امریکہ کا لباس پہن کر یا روس اور چین کا لباس پہن کر زیادہ معزز بن جائیں گے تو یہ غلط ہے“۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 30 مارچ تا یکم اپریل 1973 ء ) 985