تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 839 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 839

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم " اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1972ء ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا، کوئی کھیل تو نہیں خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1972ء۔پس اگر ہم نے یہ امید رکھنی ہو کہ ہر احمدی اس عظیم ذمہ داری کو اٹھانے اور نباہنے کے قابل ہوگا ، جواللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی خاطر اس کے کندھوں پر ڈالی ہے تو یہ امید بھی پوری ہو سکتی ہے کہ جب جماعت اجتماعی رنگ میں اور ہر احمدی کو انفرادی طور پر جتنی اللہ تعالیٰ نے طاقت اور قوت بخشی ہے، اس کے مطابق اس کی انتہائی نشو ونما ہو۔اس وقت انسان پر انتہائی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا، کوئی کھیل تو نہیں۔ساری دنیا میں کسی مذہب کو غالب کرنا ، یہ صرف مسلمان پر فرض ہوا۔کیونکہ پہلے مذاہب تو ساری دنیا کے لیے تھے ہی نہیں۔چھوٹے چھوٹے شہروں کے لیے، پھر علاقوں کے لئے اور پھر ملکوں کے لئے انبیاء آئے۔جیسے جیسے حالات بدلتے رہے، اللہ تعالیٰ کی حکمت نے جو تقاضہ کیا، وہ اسے پورا کرتے رہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام سے پہلے کوئی ایسی جماعت یا گروہ یا قوم نہیں گزری کہ جس کی ذمہ داری ہو کہ وہ مذہب کو ساری دنیا میں پھیلائے اور غالب کرے۔یہ ذمہ داری امت مسلمہ پر پہلی اور آخری دفعہ ڈالی گئی۔اور اسی لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں، جو بنی نوع انسان کو بلند تر رفعتوں تک لے گئے۔پس ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کریں۔جس قوم کی اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، اس کے افراد کیا چھوٹے ، کیا بڑے کیا مرد اور کیا عور تیں صحت کے لحاظ سے سب سے زیادہ اچھے ہونے چاہئیں۔" یہ مہینہ عام دعاؤں کے علاوہ خصوصی دعائیں کرنے کا مہینہ ہے۔ایک خاص دعا ہوتی ہے اور ایک عام دعا ہوتی ہے۔مثلاً عام دعا ئیں تو میں ہر نماز میں کرتا ہوں۔مثلاً جماعت کی پریشانیوں کی دوری کے لئے ، بیماروں کی صحت کے لئے ، تنگ دست دوستوں کی فراخی رزق کے لئے دعا کرتا رہتا ہوں۔لیکن ان عام دعاؤں کے علاوہ بعض مواقع پر خاص دعا ئیں بھی کرنی پڑتی ہیں۔دسمبر کا مہینہ آج شروع ہورہا ہے۔اس میں جلسہ سالانہ کے لئے خاص دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا جلسہ دنیا کے عام جلسوں کی طرح نہیں ہے۔بلکہ یہ اس عظیم جدو جہد کا ایک ضروری حصہ ہے، جو آج غلبہ اسلام کے لئے 839