تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 838 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 838

پیغام بنام جماعت احمد یہ جزائر فجی تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم فرزند کی باتوں کو سنو اور غلبہ اسلام کی جو ہم اس نے جاری کی ہے، اس میں حصہ لو۔معمولی حصہ نہیں بلکہ انتہائی حصہ۔ساری دنیا کی لذتوں اور دولتوں کو بھول کر اس حقیقی لذت اور حقیقی ودیت کی تلاش کرو، جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔پس اگر تم حقیقی معنی میں پورے اخلاص کے ساتھ خدا کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرو گے اور توحید حقیقی پر پوری طرح قائم ہو جاؤ گے اور بے نفس محبت اسلام سے کرو گے اور قرآن کریم کی عظمت کو دلوں میں بٹھاؤ گے اور خدا کی رضا کے متلاشی رہو گے اور خدا کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ساری دنیا کے دل میں بٹھانے کی کوشش کرو گے تو اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اگر یہ نہیں کرو گے تو دنیا تو تباہی کی طرف جارہی ہے، تم اس قافلے کے ساتھ کیوں شامل ہونا چاہتے ہو، جس کے لئے ہلاکت مقدر ہو چکی ہے؟ تم اس جماعت میں پوری طرح اور اخلاص سے کیوں رہنا نہیں چاہتے کہ جس کے لئے دنیا کی عزتیں اور آخرت کی عزتیں مقدر ہو چکی ہیں؟ اور جو پیدا ہی اس لئے کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتوں، اپنے فضلوں اور پیار سے نوازے۔خدا آپ کو بھی اور ہمیں بھی اور دنیا میں ہر جگہ بسنے والے احمدیوں کو بھی یہ توفیق عطا کرے۔یہ سب احمدی انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی لحاظ سے بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگیں اور جو کام اللہ تعالیٰ نے ان کے سپرد کیا ہے ، خدا کی رضا کے لئے وہ اس کام میں ہمہ تن مشغول رہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو پائیں اور ابدی جنتوں کے وہ وارث ہوں۔آمین اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔السلام علیکم۔مطبوع روزنامه الفضل 08 نومبر 1972ء) 838