تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 557 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 557

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء دنیا میں جماعت احمدیہ کی مقبولیت اور اس کا اثر ونفوذ ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء 28 جون حضور نے فرمایا:۔چند سال ہوئے ، ایک عیسائی بشپ افریقہ کے ایک ملک میں 52 سال تک عیسائیت کا پر چار کرتا رہا، جب وہ ریٹائر ہو کر واپس جانے لگا تو بے تکلفی میں ہمارے مبلغ کے سامنے وہ اپنی اس حسرت کا اظہار کئے بغیر نہ رہ سکا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ میں وہ صرف ایک آدمی کو عیسائی بنا سکا۔جس کے متعلق وہ حتمی طور پر کہہ سکتا تھا کہ وہ دل سے عیسائی ہے۔باقی بہت ساروں نے عیسائیت کا لیبل لگا لیا ہے۔کسی نے دودھ کی خاطر کسی نے تعلیم کی خاطر اور کسی نے کپڑوں کی خاطر۔مگر دل سے عیسائی نہیں۔ہمارے مبلغ اس سے کہنے لگے، ہم تو عیسائیوں میں سے بھی اور مشرکوں میں سے بھی ، ہزاروں افراد کو حلقہ بگوش اسلام کر چکے ہیں۔جن کا زندہ خدا سے زندہ تعلق پیدا ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے پیار کا سلوک کرتا ہے اور انہیں بشارتوں سے نوازتا ہے۔افریقہ میں اسلامی خدمات کے حلقہ کو وسیع تر کرنے کے سلسلہ میں آپ نے فرمایا:۔میں نے الہی منشاء کے ماتحت ایک نئی سکیم ( نصرت جہاں ریز در فنڈ کے نام سے جاری کی ہے، جس کے ذریعہ وہاں انشاء اللہ تعالیٰ کئی نئے ہائی سکول اور ہسپتال کھولے جائیں گے۔اور ان سے جو آمد ہوگی ، وہ بھی انہی ملکوں کی بہتری اور بہبودی کے لئے خرچ کی جائی گی۔فرمایا:۔مغربی افریقہ میں ہمارے کئی ہیلتھ سنٹر پہلے سے قائم ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مقبول ہیں۔اگر چہ شافی تو صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے مگروہ اپنے فضل سے بعض انسانوں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفا رکھ دیتا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 جولائی 1970ء ) 557