تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 519 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 519

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 16 ستمبر 1955ء پس اپنے اندر دین کی خدمت کا احساس پیدا کرو اور سمجھ لو کہ دنیا کی اصلاح تمہارے ساتھ وابستہ ہے۔تمہیں اس وقت چین اور آرام سے نہیں بیٹھنا چاہئے ، جب تک دنیا کو تم ہدایت کی طرف نہ لے آؤ۔اگر تم دنیا کی ہدایت کے لئے بے چین رہو گے تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو بھی اس وقت تک چین نہیں آئے گا ، جب تک وہ تمہاری بے چینی کو دور نہ کرے۔تمہاری بے چینی بے کار جاسکتی ہے لیکن خدا تعالیٰ کی بے چینی کبھی بے کار نہیں جاسکتی۔وہ جب بھی بے چین ہوگا، اپنے کام کو کر کے رہے گا“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 16 اکتوبر 1955ء) 519