تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 85

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949 ء غرض اللہ تعالیٰ پر تو کل ہی انسان کو حقیقی زندگی دیتا ہے اور تو کل ہی ہر قسم کی برکات کا انسان کو مستحق بناتا ہے۔جب حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل علیہم السلام کے ذریعہ خداتعالی نے مکہ بنوایا تواس وقت اس نے یہی کہا کہ یہاں تو کل سے رہنا اور خدا تعالیٰ سے روٹی مانگنا، بندوں سے نہ مانگنا۔اسی نیت اور ارادہ کے ساتھ نہیں قادیان میں بھی رہنا چاہیے تھا۔مگر وہ احمدیت سے پہلے کی بنی ہوئی بہتی تھی اور ابھی بہت سے لوگ اس سبق سے نا آشنا تھے۔لیکن یہ نئی بستی، جہاں ایک طرف مدینہ سے مشابہت رکھتی ہے، اس لحاظ سے کہ ہم قادیان سے ہجرت کرنے کے بعد یہاں آئے ، وہاں دوسری طرف یہ مکہ سے بھی مشابہت رکھتی ہے کیونکہ یہ نئے سرے سے بنائی جارہی ہے اور محض احمدیت کے ہاتھوں سے بنائی جارہی ہے۔جس طرح حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے ہاتھ سے اللہ تعالی نے مکہ معظمہ بنوایا۔وہاں بھی خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کی نسل سے یہی کہا تھا کہ تم اپنی روٹی کا ذمہ دار مجھے سمجھنا، کسی بندے کو نہ سمجھنا۔پھر میں تم کو دوں گا اور اس طرح دوں گا کہ دنیا کے لئے حیرت کا موجب ہوگا۔چنانچہ دیکھ لو، ایسا ہی ہوا۔مکہ والے بیشک محنت مزدوری بھی کرنے لگ گئے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں، اگر وہ محنت مزدوری چھوڑ دیتے ، تب بھی جس طرح بنی اسرائیل کے لیے خدا تعالیٰ نے ایک جنگل میں من و سلوی نازل کیا تھا، اسی طرح مکہ والوں کے لئے من و سلوی اترنے لگے۔کیونکہ وہاں پر رہنے والوں کا رزق خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔اسی طرح ہم کو بھی اس جنگل میں، جس جگہ کوئی آبادی نہیں تھی ، جس جگہ رزق کا کوئی سامان نہیں تھا، جو مکہ کی طرح ایک وادی غیر زرع تھی اور جہاں مکہ کی طرح کھاری پانی ملتا ہے اور جو اس لحاظ سے بھی مکہ سے ایک مشابہت رکھتا ہے کہ مکہ کی طرح یہاں کوئی سبزہ وغیرہ نہیں اور پھر مکہ کے گرد، جس طرح پہاڑیاں ہیں، اس طرح اس مقام کے ارد گرد پہاڑیاں ہیں، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ ہم ایک نئی بستی اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے بسائیں۔پس اس موقع پر ہمیں بھی اور یہاں رہنے والے سب افراد کو بھی یہ عزم کرنا چاہیے کہ انہوں نے خدا سے مانگنا ہے، کسی بندے سے نہیں مانگنا۔تم اپنے دل میں ہنسو تمسخر کرو، کچھ سمجھو، حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں سب سے معزز روزی وہی ہے، جو خدا تعالیٰ سے مانگی جائے۔وہ کوئی روزی نہیں ، جو انسان کو انسان سے مانگ کر ملتی ہے۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے ( مگر یہ اعلیٰ مقام کی بات ہے اور اعلیٰ درجہ کی روحانیت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور شاید تم میں سے بہتوں کی سمجھ میں بھی نہ آئے ) کہ وہ روزی بھی اتنی اچھی نہیں، جو خدا تعالیٰ سے مانگ کر ملتی ہے۔بلکہ اعلیٰ روزی وہ ہے، جو خدا تعالیٰ خود دیتا ہے اور بے مانگے کے دیتا 85