تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 79
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء تحریک جدید کی اصل بنیاد وقف زندگی پر ہوگی خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ر بھی ہماری نماز اس جگہ پر عارضی طور پر ہے۔ابھی اس مقام پر مسجد کی بنیاد نہیں رکھی گئی۔مسجد کی منظوری حکومت کی طرف سے ابھی ہوئی ہے۔جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے، ربوہ مقام کے لئے حکومت نے کچھ قوانین مقرر کئے ہیں۔گو یہ ایک وادی غیر ذی زرع ہے اور ایک غیر آباد علاقہ ہے لیکن اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ جلد ہی ربوہ کو ایک شہر کی حیثیت دینے کی کوشش کی جائے گئی ، حکومت نے یہ قانون بنا دیا تھا کہ یہ زمین اس شرط پر دی جاتی ہے کہ حکومت کے منظور کردہ نقشہ کے مطابق سڑکیں وغیرہ بنائی جائیں اور اس کے مطابق عمارتیں تعمیر کی جائیں۔یعنی جو جگہ گورنمنٹ نے رہائش کے لئے تجویز کی ہے، اس میں رہائشی مکانات بنائے جائیں اور اتنی ہی جگہ میں بنائیں جائیں، جتنی جگہ اس نے رہائشی مکانات کے لئے تجویز کی ہے۔اور جو جگہ اس نے دکانوں کے لئے تجویز کی ہے، اس میں دکانیں بنائی جائیں۔جتنی جگہ گورنمنٹ نے تجویز کی ہے اور جو جگہ حکومت نے مدرسہ، دفاتر یا مسجد کے لیے تجویز کی ہے، اسی جگہ پر مدرسہ، دفاتر اور مسجد وغیرہ کی تعمیر ہو۔بعض حلقے اس میں ایسے بھی چھوڑے گئے ہیں، (جیسے یہ حلقہ ہے، جس میں، میں خطبہ دے رہا ہوں۔( جس میں مرکزی ادارہ قائم کرنے کی تجویز ہے۔جس جگہ ہم اس وقت اکٹھے ہیں، گورنمنٹ کے تجویز کردہ نقشہ کے مطابق قصر خلافت کی جگہ ہے۔یعنی اس میں خلیفہ وقت کا مکان ہوگا۔اسی طرح اس میں لنگر خانہ خلافت اور مہمان خانہ وغیرہ بنے گا۔اس کے پہلو میں مشرق کی طرف یا نیم مشرق کی طرف سمجھ لیں، کیونکہ یہ جگہ کچھ ٹیڑی ہے، دفاتر وغیرہ بنیں گے۔مغرب اور شمال اور رقبہ ریل کے پار جتنا علاقہ ہے، اس میں مختلف لوگوں کے رہائشی مکانات اور سکول وغیرہ بنیں گے۔اور جس جگہ ہم کھڑے ہوئے ہیں، اس کے مغرب، جنوب میں لجنہ اماءاللہ اور لڑکیوں کے سکول وغیرہ کی جگہ ہے۔ہسپتال بھی اسی کے قریب علاقے میں تجویز ہوا ہے۔چونکہ ہم پابند ہیں کہ گورنمنٹ نے جو جگہیں تجویز کی ہیں، ہم انہیں جگہوں پر اس کی تجویز کردہ عمارات بنائیں، اس لئے فوری طور پر عمارتیں شروع نہیں کی جاسکتیں۔اب ان نقشوں کردہ عمارت اسلئے فوری طور پر میں 79