تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 80
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم کے مطابق جو گورنمنٹ نے تجویز کئے ہیں ، داغ بیل لگ رہی ہے۔جب داغ بیل لگ گئی تو گورنمنٹ کو اطلاع دی جائے گی اور پھر اصل عمارات شروع کی جائیں گی۔اس وقت منظوری کے بعد اس جگہ کی تعمیر شروع ہوگی، جسے اور عمارات پر مقدم رکھا جائے گا۔کیونکہ سب سے پہلے خدا کا گھر بنانا ضروری ہے۔وہ عارضی مکانات جو بنائے جاچکے ہیں، اس لئے بنائے گئے ہیں کہ مستقل مکانات سے پہلے ان عارضی مکانات کا بنانا ہمارے لئے ضروری تھا۔لیکن مستقل عمارات میں سب سے پہلے مسجد کی تعمیر کی جائے گی اور اس کے بعد ارد گرد کے مکانات وغیرہ بنائے جائیں گے۔یہ مسجد وہ مسجد ہے، جو خلیفہ وقت کے مکان کے ساتھ ہو گئی۔میں اپنا مکان اس لئے نہیں کہتا کہ میں الگ چیز ہوں اور خلیفہ الگ چیز ہے۔میں ایک فرد ہوں، جو اس وقت خلیفہ ہوں۔لیکن میرے بعد کوئی اور شخص خلیفہ ہوگا اور وہ لازما اس مکان میں رہے گا ، جو مسجد کے قریب ہوگا تا کہ وہ اس میں امامت کر سکے اور جو لوگ مسجد میں آئیں، انہیں دین کی تعلیم اور درس و تدریس وغیرہ دے۔گویا یہ مسجد، مسجد مبارک کی قائم مقام اور اس کا حل اور مثیل ہوگی۔جامع مسجد ، جس میں سارے شہر کے لوگ نماز پڑھیں گے، وہ ریل کے پار تجویز کی گئی ہے۔وہ بہت بڑی جگہ میں ہوگی، جس میں ہماری عیدگاہ بھی ہوگی۔اس میں سارے شہر کے لوگ جمعہ کے لئے بھی اکٹھے ہوں گے اور عید بھی وہیں پڑھیں گے۔وہ مسجد ، جہاں تک میرا اندازہ ہے، اس مسجد سے ہیں پچیس گنے زیادہ ہوگی۔ہوسکتا ہے کہ اس کے اندر آئندہ ہمارا جلسہ بھی ہو۔کیونکہ وہ زمین کافی وسیع اور کھلی ہے۔اب یہاں ہماری عمارتیں بنی شروع ہوگئی ہیں، لوگ رہنے لگ گئے ہیں، دکانیں کھل گئی ہیں، کچھ کارخانوں کی صورت بھی پیدا ہورہی ہے، کیونکہ چکیاں وغیرہ لگ گئی ہیں، مزدور بھی آگئے ہیں، پیشہ ور بھی آگئے ہیں اور دفتر بھی آگئے ہیں۔مگر یہ سب عارضی انتظام ہے۔مستقل انتظام کے لئے یہ شرط ہوگی کہ صرف ایسے ہی لوگوں کو ربوہ میں رہنے کی اجازت دی جائے گی ، جو اپنی زندگی عملی طور پر دین کی خدمت کے لیے وقف کرنے والے ہوں گے۔میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہاں رہنے والا کوئی شخص دکان نہیں کر سکتا یا کوئی اور پیشہ نہیں کر سکتا۔وہ ایسا کر سکتا مگر عملاً اسے دین کی خدمت کے لئے وقف رہنا پڑے گا۔جب بھی سلسلہ کو ضرورت ہوگی ، وہ بلا چون و چرا اپنا کام بند کر کے سلسلہ کی خدمت کرنے کا پابند ہو گا۔مثلاً اگر تبلیغ کے لئے وفد جارہے ہوں یا علاقہ میں کسی اور کام کے لئے اس کی خدمات کی ضرورت ہو تو اس کا فرض ہوگا کہ وہ فورا اپنا کام بند کر کے باہر چلا جائے۔انہی شرائط پر لوگوں کو زمین دی جائے گی اور جولوگ اس کے پابند نہیں ہوں گئے ، انہیں یہاں زمین نہیں دی جائے گی۔80