تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 715 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 715

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم پیغام فرموده فرموده 30 اکتوبر 1960ء تحریک جدید کوئی نئی یا عارضی چیز نہیں بلکہ قیامت تک قائم رہنے والی چیز ہے پیغام فرمودہ 30اکتوبر 1960ء رض انصار اللہ کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں تحریک جدید دفتر اول کے ستائیسویں اور دفتر دوم کے سترھویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔حضور کا یہ روح پرور اور بصیرت افروز پیغام محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے پڑھ کر سنایا۔اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم برادران جماعت احمدیہ! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے ، دوستوں کو اس تحریک میں زیادہ سے زیادہ جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لینے اور اپنے وعدوں کو پچھلے سالوں سے بڑھا کر پیش کرنے کی طرف توجہ دلاؤں۔تحریک جدید کوئی نئی یا عارضی چیز نہیں بلکہ قیامت تک قائم رہنے والی چیز ہے۔اس لئے مجھے ہر سال اس کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔لیکن چونکہ مجھے کہا گیا ہے کہ میں اس بارہ میں اعلان کروں، اس لئے میں تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ مالی قربانی کا نمونہ دکھائیں۔تا کہ تبلیغ کا کام قیامت تک جاری رہے۔یہ امر یا درکھو کہ ہماری جماعت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت ہے۔اور محمد رسول اللہ کا کام قیامت تک جاری رہے گا۔پس ہمیں بھی سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے سپر د اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشاعت 715