تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 712 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 712

اقتباس از خطاب فرموده 24 جنوری 1960ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے۔اور اپنی اولا در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے۔تا کہ قیامت تک خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے۔اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا! تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللهم آمين۔اللهم آمين۔اللهم آمين۔یہ اقرار جو اس وقت آپ لوگوں نے کیا ہے، اگر اس کے مطابق قیامت تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی اور روحانی اولا دا شاعت اسلام کے کام میں مشغول رہے تو یقیناً احمدیت تمام دنیا پر چھا جائے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے گا۔پس آپ لوگوں کو ہمت دکھانی چاہیے اور پھر دعا میں بھی کرنی چاہیں۔کیونکہ محض ہمت سے کچھ نہیں بنتا۔اصل چیز دعا ہی ہے۔پس دعائیں کرو اور پھر دعائیں کرو اور پھر دعا ئیں کرو۔یہاں تک کہ اللہ تعالی دنیا کے چپہ چپہ پر احمدیت پھیلا دئے۔( مطبوعه روز نامه افضل 16 فروری 1960ء ) 712