تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 707 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 707

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد سوم ر پیغام فرمودہ یکم نومبر 1959ء پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار پیغام فرموده یکم نومبر 1959ء مجلس انصار اللہ کے پانچویں سالانہ اجتماع کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں تحریک جدید دفتر اول کے چھبیسویں اور دفتر دوم کے سولہویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔حضور کا یہ روح پرور اور بصیرت افروز پیغام محترم صاحبزادہ مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید نے پڑھ کر سنایا۔بسم اعوذ بالله من الشيطان الرجيم الله الرحمن الرحيم برادران نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اب تحریک جدید کے نئے سال کا وقت آ گیا ہے، ہماری جماعت کا چندہ پہلے سے ہزاروں گنا بڑھ جانا چاہیے۔اور اگر آپ ہمت کریں اور تبلیغ کریں تو یقینا بڑھ جائے گا۔اگر پہلے ایک لاکھ ہوتا تھا تو اب ایک کروڑ ہونا چاہیے۔پس میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ آئندہ سال تحریک کے لئے اپنے وعدے لکھوائیں اور اپنے شہروں میں جا کر تمام احمدیوں سے لکھوائیں۔تاکہ تحریک جدید کا چندہ نہ صرف کروڑ بلکہ کروڑوں ہو کا جائے۔خدا تعالیٰ آپ کے مالوں میں برکت دے گا اور جماعت کو بھی بڑھائے گا۔کیونکہ روپیہ بھی خدا تعالی کے پاس ہے اور طاقتیں بھی خدا تعالیٰ کے پاس ہیں۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاعْلَمُوا اَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ یعنی وہ انسان کے خیال سے بھی زیادہ قریب ہے۔آپ جانتے ہیں کہ خیال انسان کے کتنا قریب ہے۔مگر خدا تعالیٰ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔پس خدا تعالیٰ سے دعائیں بھی کیجیے کہ خدا ساری دنیا کے دلوں کو احمد بیت کی طرف پھیر دے۔707