تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 706 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 706

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1959ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم آئے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دفعہ ٹرینی ڈاڈ گئے تھے۔انہوں نے دیکھا کہ احمدیت کے مبلغ کی وجہ سے وہاں پاکستان کی لوگوں میں زیادہ شہرت ہے۔اسی طرح پرسوں ایک خط آیا کہ کسی عیسائی نے اسلام کے خلاف اعتراضات کئے تو ہمارے مبلغ شکر الہی صاحب نے اس کا جواب شائع کیا۔اسے پڑھ کر شاہ فاروق کی والدہ ، ملکہ نازلی نے کہا کہ اشاعت اسلام کا کام صرف احمدی مبلغین ہی کر رہے ہیں۔ان کے سوا اور کوئی یہ کام نہیں کر رہا۔ان لوگوں نے ہی اس ملک میں اسلام کی عزت کو قائم رکھا ہوا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مبلغین کے ذریعہ غیر ممالک میں اسلام کو عظمت حاصل ہوتی ہے۔غیر ملکوں ، مثلاً مشرقی افریقہ، مغربی افریقہ، جرمنی ، سیکنڈے نیویا، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، امریکہ اور انگلینڈ میں ہمارے مبلغ اسلام کی اشاعت کرتے ہیں۔اور جب ان کے ذریعہ سے غیر ممالک میں اسلام کی عزت بڑھتی ہے تو ان کے کام پر جہاں احمدی فخر کر سکتے ہیں، وہاں غیر احمدی بھی فخر کر سکتے ہیں۔پچھلے دنوں انڈونیشیا سے ایک چینی لڑکا آیا تھا۔(انڈونیشیا میں چینی لوگ بھی آباد ہیں۔) اس لڑکے نے بتایا کہ مجھے احمدی مبلغوں کے ذریعہ ہی تبلیغ ہوئی تھی اور اسی کے نتیجہ میں ، میں مسلمان ہوا۔وہ لڑکا بڑا مخلص تھا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیرونی ممالک میں ہر جگہ اسلام احمدی مبلغین کے ذریعہ سے تقویت پا رہا ہے۔اور ان کے لئے چندہ کے وعدے بھجوانا، چاہے وہ فوری طور پر ادا نہ کئے جائیں، ایک بڑی دینی خدمت ہے اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کو موجب ہے۔اگر گورنمنٹ کی مالی حالت اچھی ہوگئی اور اس کے پاس اچینج جمع ہو گیا تو وہ اس نے بہر حال تقسیم کرنا ہے۔اگر انہوں نے کسی وقت ایکسچینج دے دیا لیکن تحریک جدید روپیہ باہر نہ بھیج سکی تو گورنمنٹ کے نزدیک بھی محکمہ کی سبکی ہوگی اور مبلغ بھی الگ تکلیف اٹھا ئیں گئے۔میں نے تحریک جدید کے متعلق اس غلط فہمی کا ازالہ کر دیا ہے کہ چونکہ ایکھن نہیں ملتا، اس لئے تحریک جدید کے وعدے کرنے اور پھر ان کی وصولی میں کچھ دیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔میں نے بتایا ہے کہ اس میں بڑا سخت حرج ہے۔علاوہ اس کے کہ ہماری گورنمنٹ میں سبکی ہوگی ، ہمارے مبلغ بھی ہے بس ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ آج دھوپ نکل آئی ہے۔اگر یہ دھوپ کچھ دن اور بھی نکلی رہی تو امید ہے، فصلیں اچھی ہو جائیں گی۔دوست خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر یہ بھی ادا کریں اور دعائیں بھی کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے اس فضل کو جاری رکھے اور اسلام کی اشاعت کے لئے مالی امداد کے وعدے کر کے اس فضل کو جذب کرنے کی کوشش کریں۔تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس سال کو پچھلے سال سے ہزاروں گنا اچھا کر دے۔امید ہے کہ دوست ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور اپنے وعدوں کو بڑھا کر اسلام کی ترقی اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کریں گے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 19 فروری 1959ء) | 706