تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 699
تحریک - یک جدید - ایک الہی تحریک جلد جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء اشاعت اسلام کے کام کو جماعت کی خاص توجہ کے بغیر چلانا مشکل ہے " خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1958 ء بر موقع جلسہ سالانہ میں ہر سال جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں کے کچھ نہ کچھ واقعات بیان کیا کرتا ہوں۔اس سال فلپائن میں خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک جماعت دے دی ہے۔یہ وہ علاقہ ہے، جس میں حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمان پہنچے۔بعد میں جب اسے پین اور پرتگال نے فتح کیا تو انہوں نے ملک کو جبراً عیسائی بنالیا اور تلوار میں گردنوں پر رکھ کر کہا کہ جو شخص بپتسمہ نہیں لے گا، ہم اسے قتل کر دیں گے۔چنانچہ لوگ ڈر گئے اور انہوں نے عیسایت اختیار کر لی۔اب سارا ملک عیسائی ہے۔سپین اور پرتگال کی طرح فلپائن کے عیسائی بھی رومن کیتھولک ہیں ، جو بہت متعصب ہوتے ہیں۔میری خواہش تھی کہ سپین اور فلپائن میں دوبارہ اسلام کی اشاعت کی جائے۔میں نے تحریک جدید کو، جس کے سپر دغیر ملکوں میں تبلیغ کا کام ہے، توجہ دلائی اور انہوں نے پچھلے سال کے شروع سے ہی فلپائن میں تبلیغ شروع کر دی۔فلپائن کی گورنمنٹ چونکہ رومن کیتھولک پادریوں کے ماتحت ہے، اس لیے اس کی طرف سے تبلیغ میں روکیں ڈالی گئیں اور ہمارے مبلغ کو وہاں جانے کی اجازت نہ دی گئی۔قاعدہ یہ ہے کہ جس حکومت سے کوئی شخص باہر جائے ، پاسپورٹ وہ دیتی ہے اور جس حکومت میں جانا ہو ، اگر اس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو کہ اس ملک میں ویزہ کی ضرورت نہیں تو جانے والے کو علاوہ اپنے ملک سے پاسپورٹ لینے کے اس ملک کا ویزہ بھی لینا پڑتا ہے، لیکن فلپائن گورنمنٹ ویزہ دینے سے انکار کر دیتی تھی۔نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ ہمارے آدمی وہاں نہیں پہنچ سکتے تھے۔چونکہ بیرونی ممالک کی تبلیغ کا کام تحریک جدید کے سپرد ہے، اس لیے انہوں نے اس طرف توجہ کی اور فلپائن میں لٹریچر بھیجنا شروع کر دیا اور اس کے ذریعہ بعض لوگوں کے دلوں میں احمدیت سے دلچسپی پیدا ہو گئی۔جب اس طرح میدان کچھ ہموار ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے ایک اور سامان پیدا کر دیا۔اور وہ یہ کہ برٹش بور نیو میں ہمارے ایک نہایت مخلص دوست ڈاکٹر بدرالدین صاحب کام کر رہے ہیں، وہ خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کے بڑے لڑکے ہیں اور احمدیت کے عاشق صادق ہیں، چندہ بھی بڑا دیتے ہیں اور تبلیغ بھی بڑی کرتے ہیں، ان میں قربانی کا بڑا جوش ہے۔وہ اب بھی یورپ کے ملکوں کو سو، سو پونڈ بھجوا دیتے 699