تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 58

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1948ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم جھنڈے کو بلند رکھنا ہے۔انہیں چاہیے کہ وہ اخلاص اور ایثار میں ہم سے زیادہ ہوں علم دین میں ہم سے زیادہ ہوں، عبادت کی رغبت میں ہم سے زیادہ ہوں۔جماعت کی آئندہ ترقی کی ذمہ داری ہم پر نہیں، آپ نو جوانوں پر ہے۔اس جنگ میں فتح حاصل کرنا آپ کے ذمہ ہے۔جب تک آپ ہم سے زیادہ قربانی اور ایثار کا نمونہ نہیں دکھاتے ، احمدیت کو فتح حاصل نہیں ہوسکتی۔یا یوں کہو کہ احمدیت کو تو فتح حاصل ہو گی مگر آپ اس سے محروم رہ جائیں گے۔پس آپ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں، اپنے حوصلوں کو بلند رکھیں۔اور قربانی اور ایثار کا وہ نمونہ پیش کریں، جسے دیکھ کر پہلے لوگ شرمندہ ہوں۔بجائے اس کے کہ وہ کہیں، افسوس تم ہماری اچھی نسل نہیں ہو، وہ یہ کہیں کہ کاش ہم کو بھی ایسی قربانی کی توفیق ملتی۔یہ وہ معیار ہے، جس کو پورا کرنے سے احمدیت غالب آ سکتی ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 06اکتوبر 1948ء) 58