تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 696 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 696

اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم کے فضلوں کے حصول کا بڑاذریعہ بن سکتا ہے۔ہم میں سے ہر شخص تو وہاں تبلیغ کے لئے جانہیں سکتا، چند مبلغ گئے ہوئے ہیں، باقی لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ ان کی روپے سے مدد کریں اور دعاؤں کے ذریعے خدا تعالیٰ کا فضل چاہیں۔تا کہ وہ ان پر اپنے فرشتے اتارے اور ان کی باتوں میں اثر پیدا کرے۔ہمارا ایک طالب علم جرمن گیا ہوا تھا۔اس کا کل ہی ایک خط آیا ہے کہ ایک پادری کی بیٹی میرے زیر تبلیغ تھی ، جو بہت حد تک احمدیت کی طرف مائل ہو گئی ہے۔لیکن اسے باپ سے ڈر ہے کہ وہ اس کی مخالفت نہ کرے۔کیونکہ وہ پادری ہے، میں نے لکھا ہے کہ پادری تو بہت مسلمان ہو چکے ہیں۔اس لڑکی کو سمجھاؤ کہ وہ ہماری کتابیں پڑھے اور اپنے باپ کو بھی سمجھائے ، وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ مسلمان ہو جائے گا۔اس وقت تک یورپ میں دو پادری مسلمان ہو چکے ہیں، اب اگر یہ احمدی ہو گیا تو تین ہو جائیں گے۔ایک شخص جو باقاعدہ پادری تو نہیں لیکن اس نے پادری کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، وہ انگلینڈ میں احمدیت میں داخل ہوا ہے۔اس کا باپ یہودی مذہب کا عالم تھا۔جب اس نے اپنے باپ سے ذکر کیا تو اس نے جواب دیا کہ مجھے تو اسلام سچا نظر نہیں آتا لیکن اگر تمہیں سچا نظر آئے تو میں تمہیں روکتا نہیں تم بے شک اسلام قبول کر لو۔جن لوگوں کے دلوں میں سچائی کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے، اگر وہ خود اسلام قبول نہ کریں تو اپنی اولادوں کو اس کے قبول کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ رستہ کھول دیتا ہے۔پس آپ لوگ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ یورپ اور امریکہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے رستہ کھولے۔اور ہماری جو سکیم ہے کہ یورپ میں ہماری کئی مساجد ہوں، امریکہ کی ہر ریاست میں کئی مساجد ہوں، اس کو خدا تعالیٰ جلد سے جلد پورا کرے۔اسی طرح سپین کے لئے بھی دعائیں کریں کہ وہ اسلام کی ابتدائی فتوحات میں شامل تھا، مگر اب وہاں جبری طور پر عیسائیت کو پھیلا دیا گیا ہے، اللہ تعالی اس علاقہ میں اسلام کی نصرت کے سامان پیدا کرے۔تا بنوامیہ کے زمانہ میں جو اسلام وہاں داخل ہوا تھا اور پھر وہاں سے نکال دیا گیا تھا، خدا تعالیٰ اسے احمدیت کے ذریعہ پھر وہاں دوبارہ قائم کر دے۔باقی دعائیں تو میں نے آپ لوگوں کے لئے بھی کر دیں ہیں اور سلسلہ کے لئے بھی کر دیں ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں قبول فرمائے اور آپ لوگ خیر و عافیت سے گھر جائیں۔اور اسلام اور احمد بیت کی ترقی کے لئے دلیرانہ کوشش کریں۔تا کہ خدا تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور سلسلہ کی مالی حالت اور تحریک جدید، جو غیر ملکوں میں تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے ہے، اس کی مالی حالتوں میں زیادہ سے زیادہ ترقی ہو۔پھر اللہ تعالٰی ہماری جماعت کے لوگوں کو پہلے سے زیادہ قربانی کرنے کی توفیق دے اور پچھلے سال 696