تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 697 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 697

اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم ہمارے ملک میں فصل ربیع کی جوتاہی آئی تھی، آئندہ اس سے خداتعالی محفوظ رکھے۔پھرنی فصلوں میں بھی برکت دے۔تا کہ زمینداروں کے پچھلے نقصان دور ہو جائیں اور آئندہ کے لئے وہ اور قربانی کے لئے تیار ہو جائیں۔ہماری جماعت میں زمیندار ہی زیادہ ہیں اور ان کی مالی کمزوری کا بجٹ پر اثر پڑتا ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پر اپنے فضلوں کی بارش نازل کرے اور اپنی تازہ بشارتوں میں یعنی الہاموں اور کشوف اور خوابوں کے ذریعے سے ان کے ایمانوں کو تقویت دے۔تا کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان کوزیادہ مضبوط بناسکیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 02 نومبر 1958ء ) 697