تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 670
خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1957ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم تو اس قسم کی مثالیں تو احمد یوں میں پائی جاتیں ہیں لیکن یہ زیادہ شاندار مثال ہے کہ ایک عورت ماری گئی اور اس کے کباب کھالئے گئے اور جب اخباروں میں اعلان کیا گیا کہ اس کی جگہ لینے کے لئے اور عورتیں اپنے آپ کو پیش کریں تو شام تک 20 ہزار عورتوں کی تاریں آگئیں کہ ہم وہاں جانے کے لئے تیار ہیں۔بہر حال اس سے ملتی جلتی بعض کمزور مثالیں تو ہم میں پائی جاتی ہیں لیکن زیادہ شاندار اور اچھی مثالیں ان میں پائی جاتی ہیں۔اسی طرح ہمارا ایک مبلغ افریقہ گیا تھا۔واپس آکر ایک لڑکی سے اس نے شادی کرنی چاہی۔اس کی پہلے ایک شادی ویسٹ افریقہ میں ہو چکی تھی۔اب ایک غیر ملکی مبلغ سے شادی کرنا جبکہ اس کی ایک بیوی پہلے موجود ہو اور جبکہ اس ملک میں اتنا رواج ہو کہ لوگ ڈیڑھ، ڈیڑھ سو بیویاں کرتے ہوں، بڑی قربانی چاہتا ہے۔مگر وہ لڑکی راضی ہوگئی۔چنانچہ وہ افریقہ پہنچ چکی ہے۔اس نے بڑی محبت سے اپنی سوکن کے بچوں کو یہاں پالا۔وہ مبلغ افریقہ سے یہاں آیا تھا اور اپنی ایک پہلی بیوی کو بھی یہاں لایا تھا اور دو بچے بھی ساتھ تھے۔وہ لڑکی اپنے خاوند کی پہلی بیوی کا بھی خیال رکھتی اور اپنے بچوں کا بھی خیال رکھتی رہی۔گوان میں سے ایک بچہ بعد میں بھاگ گیا۔اب وہ میرے ایک بھتیجے کی بیوی کے ساتھ مل کر انگلستان کے رستہ سے اپنے خاوند کے پاس پہنچ گئی ہے۔تو اس قسم کی مثالیں تو ہم میں موجود ہیں مگر اس شان کی نہیں، جو عیسائیوں میں پائی جاتی ہیں۔مجھے چاہیے تھا کہ میں عورتوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتا۔مگر اتفاقاً مردوں کا جلسہ آ گیا ، اس لئے میں مردوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتے ہوئے، انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی عورتوں کو سمجھاؤ اور انہیں کہو کہ تم کو بھی عیسائی عورتوں کی طرح قربانی پیش کرنی چاہیے، جیسا کہ میں نے مثال دی ہے کہ ایک عورت کو مار دیا گیا اور اس کے گوشت کے کباب بنا کر کھائے گئے مگر اس کے قائم مقام کے لئے اعلان کیا گیا تو شام تک ہیں ہزار عورتوں نے اپنا نام پیش کر دیا، کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو سمجھائیں کہ تم بھی اپنے اندر اسی قسم کا اخلاص اور ایمان پیدا کرو۔کل بیماری کی وجہ سے مجھ سے ایک غلطی ہوگئی اور وہ یہ کہ مجھے کل کے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کی مالی قربانیوں کا اعلان کرنا چاہیے تھا مگر اس کا اعلان کرنا بھول گیا۔سو آج میں نئے سال کے چندہ تحریک جدید کا اعلان کرتا ہوں۔اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ غیر ممالک میں اسلام کی اشاعت کا واحد ذریعہ ہمارے پاس تحریک جدید ہی ہے۔میں نو جوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی 670