تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 663
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 مئی 1957ء بڑی بڑی مساجد بنا چکا ہے، لیکن اپنے ملک میں مساجد بنانے کی طرف اس کی توجہ بہت کم ہے۔بیرونی ممالک میں مساجد بنانے میں بڑی دقت ہے کہ ہمیں ایکسچینج نہیں ملتا۔اگر ایکسچینج مل جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے اور بھی مسجدیں بنا سکتے ہیں۔اس وقت ہیمبرگ میں مسجد بن چکی ہے ، لنڈن میں بن چکی ہے، ہیگ میں بن چکی ہے۔اب نیورمبرگ میں بنانے کی تجویز ہے۔ایکسچینج کے متعلق گورنمنٹ کو مولویوں کا کچھ ایسا ڈ رہے کہ اس نے ہمارے لئے کچھ چھین منظورکیا تھا۔ہمارا آدمی ان کے پاس پہنچا اور اس نے کہا کہ ہمیں جو اسکیچ آپ دیتے ہیں ، وہ بہت تھوڑ ا ہوتا ہے۔ہمارے مبلغ بہت زیادہ ہیں اور دوسری انجمنوں کے مبلغ بہت کم ہیں۔ہمارے مبلغ اس وقت یورپ میں ہیں کے قریب ہیں اور ان کے صرف تین مبلغ ہیں۔آپ مبلغوں کے اعتبار سے ایکھینچ تقسیم کریں۔ان کے تین مبلغ ہیں، انہیں تین مبلغوں کا حصہ دیا جائے اور ہمارے ہیں مبلغ ہیں، ہمیں ہیں مبلغوں کا حصہ دیا جائے۔انہوں نے کہا ہم ایسا نہیں کر سکتے۔اگر ہم کریں تو ملک میں شور پڑ جائے گا۔ہم آپ کو صرف تیسرا حصہ ہی دیں گے، چاہے آپ کے میں مبلغ ہوں اور ان کے تین مبلغ ہوں۔اگر ایکھینچ آسانی سے مل جائے تو میں سمجھتا ہوں، اس ملک میں مسجد میں بنانے کے علاوہ ہمارے امراء کو باہر کے ممالک میں بھی مسجدیں بنانے کی توفیق مل جائے گی۔اس طرح میرے خیال میں باہر کے ممالک میں بھی ہیں، پچیس مسجدیں بن سکتی ہیں۔ایچینج کی وقتیں دور ہونے کی دو ہی صورتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ گورنمنٹ کے افسران کے دلوں میں مولویوں کا ڈر جا تا ر ہے اور وہ ہمیں ایچینج میں سے ہمارا مناسب حصہ دیں۔دوسرے خدا تعالی ہمارے ملک کی اپیچینج کی حالت کو درست کر دے۔یعنی اس وقت ، جودہ دوسرے ممالک کا مقروض ہے، وہ حالت جاتی رہے اور اس کا غیر ممالک میں پونڈ کا ذخیرہ زیادہ ہو جائے اور اس طرح وہ ہمیں بافراط اپھینج دے سکے۔اگر یہ آسانی پیدا ہو جائے تو میرا اپنا خیال ہے کہ بارہ مساجد تو جرمنی میں ہی بننی چاہئیں۔ہیمبرگ میں بن گئی ہے، پھر جب خدا تعالیٰ ایچینج دے گا تو نیورمبرگ میں بن جائے گی۔پھر جب خدا تعالیٰ اور ایکھینچ دے گا تو فرینکفورٹ میں یاڈ وسل ڈورف میں بن جائے گی، یہ تین ہو جائیں گی۔پھر خدا تعالی توفیق دے گا تو ہینوور میں بن جائے گی۔پھر خدا تعالیٰ توفیق دے گا تو انز بروک میں بھی بن جائے گی۔پھر توفیق دے گا تو ایک منشن میں، جسے میونخ بھی کہتے ہیں ، بن جائے گی ، جہاں سے ہٹلر نکلا تھا۔یہ چھ ہو جائیں گی۔پھر توفیق دے گا تو کیل میں بن جائے گی، جو جرمن کا بڑا بھاری پورٹ ہے۔یہ سات ہو جائیں گی۔ان کے علاوہ بون بڑا شہر ہے، جو جرمنی کا دارالخلافہ ہے۔پھر کولون بڑا شہر ہے۔انہیں ملا کر 9 663