تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 660 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 660

خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم ہم اپنی حقیقت اور اپنی کمزوریوں کو خوب جانتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ: پھر خدا جانے کہاں یہ پھینک دی جاتی غبار ہم ایک ذلیل مٹی کی طرح ہوتے یا کوڑا کرکٹ کی طرح ہوتے۔جس کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جاتا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس مٹی اور کوڑا کرکٹ کو قبول کر لیا اور اسلام کی خدمت کی ذمہ داری اس غریب جماعت پر ڈال دی۔اور پھر اس کو اس کام کی توفیق دی اور اسے کامیاب بھی کر دیا اور پھر بڑے بڑے شدید دشمنوں سے یہ اقرار بھی کرالیا کہ در حقیقت اسلام کی خدمت کرنے والے یہی لوگ ہیں۔مجھے ایک اور بات بھی یاد آگئی ہے کہ امریکہ سے وہ کتاب بھی آگئی ہے، جس کا ذکر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اپنی جلسہ سالانہ کی تقریر میں کیا تھا کہ ایک انالین عورت نے اسلام کے متعلق ایسی کتاب لکھی ہے کہ کسی مسلمان نے بھی ویسی کتاب نہیں لکھی۔اب اس کا ترجمہ انگریزی زبان میں ہوا ہے اور وہ چھپ کر آٹھ ، دس دن ہوئے یہاں پہنچ گیا ہے۔ابھی اس کی ایک ہی جلد آئی ہے۔اگر وہ لائبریریوں میں رکھی جائے اور انگریزی دان لوگ اسے پڑھیں تو ہو سکتا ہے کہ اور کتا بیں بھی منگوالی جائیں اور پھر پاکستان میں اس کی اشاعت کی صورت نکل آئے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 127 اپریل 1957 ء ) 660