تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 644
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم اگر ایک چھوٹا بہانہ بھی مخالف کو مل جائے تو وہ اس کو بھی بہت بڑھا دیا کرتا ہے۔مثلاً ہم یہاں ربوہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں قطعاً کسی منافقت کا علم نہیں۔لیکن غیر احمدی اخباروں میں روزانہ چھپتا ہے کہ اتنے آدمی خلیفہ کے مخالف ہو گئے ہیں۔جب عبدالمنان امریکہ سے آیا ہے تو صرف تین عیسائی چوڑھے اس کے استقبال کے لئے اسٹیشن پر آئے ہوئے تھے۔یہ چوڑھے اس کے گھر کے پاس رہتے تھے ، اس لئے ان کے اس سے تعلقات تھے۔چنانچہ وہ تینوں اس کے استقبال کے لئے اسٹیشن پر آئے۔لیکن اخباروں میں تاریں چھپیں کہ عبد المنان کاربوہ میں عظیم الشان استقبال ہوا اور فضا نعروں سے گونج اٹھی۔حالانکہ بات یہ تھی کہ اس کے ہمسائے میں بھی کسی کو علم نہیں تھا کہ عبد المنان آیا ہے۔تو چاہے سال کے آخر میں چندے کی مقدار میں ایک پیسہ بھی کمی ہو، دشمن کو شور مچانے کا موقع ملے گا اور وہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا کہ اس نے جو کہا تھا کہ جماعت میں بغاوت پیدا ہورہی ہے، وہ ٹھیک ثابت ہوا ہے۔لیکن بات وہی ٹھیک نکلے گی، جو میں نے قرآن کریم سے بیان کی تھی کہ جب واقعی طور پر سچی جماعتوں میں سے کوئی شخص نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اور بہت سے آدمی دے دیتا ہے۔چنانچہ آج ہی مجھے پاکستان کے ایک اہم شہر سے چٹھی آئی ہے کہ وہاں بہت سے لوگوں کی توجہ احمدیت کی طرف پھر رہی ہے اور تعلیم یافتہ طبقہ میں سے بھی کچھ لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔چنانچہ ایک بیعت تو مجھے آج ہی آئی ہے اور دو، تین بیعتیں میں پہلے بھی دفتر کو بھیج چکا ہوں اور بہت سے لوگ احمدیت کے قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔پھر مجھے امریکہ کے قریب کے ایک علاقہ سے تار آئی ہے کہ وہاں دوسو آدمی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔گو ساتھ ہی یہ خبر تھی کہ مقابلہ بھی سخت کرنا پڑ رہا ہے اور مخالفت شروع ہوگئی ہے۔لیکن امریکہ جیسے علاقہ میں ایک ہی دن میں دو سو آدمیوں کا احمدیت میں داخل ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں۔اسی طرح اور کئی جگہوں سے اطلاعیں آرہی ہیں کہ وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے تعلیم یافتہ اور بڑے لوگ احمدیت کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔اس سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ میں نے جو کہا تھا کہ اگر تم سچے مومن ہو اور نکلنے والا واقعی طور پر تمہارے نظام سے کسی دشمن کی وجہ سے الگ ہوا ہے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس کی جگہ پر تمہیں ایک قوم دے دے گا، وہ بالکل درست ہے۔اب دیکھ لو، جماعت سے نکلنے والے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ ، نو آدمی تھے لیکن ان کے نکلنے کے بعد کئی ہزار لوگ جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے امریکہ جیسے علاقہ میں ایک دن میں دو سو آدمی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔اور وہاں کا دو سو آدمی ہمارے علاقہ کے بیس ہزار آدمیوں کے برابر ہے۔کیونکہ ان کی 644