تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 645
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم آمدن ہمارے ملک کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔اسی طرح بعض اور جگہوں سے بھی ایسی اطلاعات آرہی ہیں ، جس سے پتہ لگتا ہے کہ شاید تھوڑے ہی عرصہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ احمدیت میں داخل ہو جائیں۔پس بات تو وہی پوری ہو رہی ہے، جو قرآن کریم نے کہی ہے اور جس کا ترجمہ کر کے میں نے آپ لوگوں کوسنایا تھا۔لیکن ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ دشمن کو کوئی خوشی کا موقع نہ ملے اور اپنی قربانیوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل کو اور زیادہ کھینچتے رہیں۔تاکہ اللہ تعالیٰ یاتِ الله بقوم کی بجائے بات اللہ باقوام کر دے اور ایک فرد کے بدلہ میں ایک ایک قوم کی بجائے ، کئی کئی اقوام کو ہماری طرف لے آئے۔غرض یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے دن ہیں، ان کو وسیع کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کرو تا اللہ تعالیٰ تمہاری حقیر کوششوں کو قبول کرلے اور اپنے وسیع انعاموں کو وسیع تر کرتا جائے۔یا درکھو، ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق ہی دیا کرتا ہے۔تم غریب اور کمزور ہو تم نے اپنی غربت اور کمزوری کے مطابق ہی قربانی کرنی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ واسع ہے اور رزاق ہے، اس نے اپنے واسع ہونے اور رزاق ہونے کے لحاظ سے انعام دینا ہے۔تم اگر اپنی غربت میں پانچ روپے دے سکتے ہو اور چھ دے دیتے ہو تو وہ اگر ایسے مواقع پر دس کروڑ دیا کرتا ہے تو دس ارب دے دے گا۔کیونکہ وہ واقع ہے اور رزاق ہے، تم غریب اور مسکین ہو۔اگر غریب اور مسکین اپنی طاقت سے زیادہ دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے لئے تو اپنی طاقت سے زائد دینے کا سوال ہی نہیں۔وہ اپنے ادنیٰ سے ادنی آدمی کو بھی اتنا دے سکتا ہے، جو دنیا کے بادشاہ اپنی انتہائی خوشنودی کے وقت بھی نہیں دیتے۔پس خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے اور اس کی توجہ کو اپنی طرف رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرو۔پچھلے دنوں میں نے اپنے ایک خطبہ میں کہا تھا کہ ہندوستان میں جو کسی امریکن کتاب کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے اور اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بہتک کی گئی ہے، اس کا مقابلہ کرنے کا اصل طریق یہ تھا کہ اس کتاب کا جواب دیا جاتا اور خصوصاً امریکہ اور ہندوستان میں شائع کیا جاتا۔اس کا ایک حصہ تو تحقیقی جواب پر مشتمل ہوتا اور ایک حصہ الزامی جواب پر مشتمل ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے مبلغوں کو بہت حوصلہ اور ہمت دی ہوئی ہے۔میر اوہ خطبہ چھپا تو دیر سے ہے لیکن وہ کسی طرح امریکہ پہنچ گیا۔معلوم ہوتا ہے، کسی نے تار کے ذریعہ یا ہوائی ڈاک کے ذریعہ اطلاع دے دی۔وہاں سے تار بھی آئی ہے اور آج خط بھی آگیا ہے کہ ہم اس کتاب کا جواب لکھ رہے ہیں، جس میں سے عیسائیوں کا حصہ مکمل کیا جا رہا ہے۔چونکہ ہندو یہاں نہیں ہیں، اس لئے اگر ان کو ہم جواب دیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔میں نے کہا ہے کہ تم 645