تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 599
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ1956ء جماعت میں ایسی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں کہ معززین جماعت نے واقفین کو اپنی لڑکیاں دیں۔مثلا ہمارے ایک مبلغ عبدالحئی صاحب ہیں، وہ صرف میٹرک پاس ہیں۔انہیں جماعت کے ایک ڈاکٹر نے ، جن کی پریکٹس ڈیڑھ، دو ہزار روپیہ ماہوار کی ہے، اپنی لڑکی کا رشتہ دے دیا۔لیکن عبدالحئی صاحب نے اسے طلاق دے دی۔پھر ہم نے وہاں ایک اور مبلغ بھیجا تو با وجود اس کے کہ ڈاکٹر صاحب کو اس لڑکی کی وجہ سے صدمہ پہنچ چکا تھا، انہوں نے اس لڑکی کا نکاح پھر نئے مبلغ سے کر دیا۔گویا انہوں نے اپنی لڑکی کی دو دفعہ شادی کی اور دونوں دفعہ واقفین زندگی سے کی۔حالانکہ ان کے پہلے داماد نے اس بات کا خیال تک نہ کیا کہ اگر میں واقف زندگی ہوں اور مجھ میں کوئی خوبی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں ہے۔یہ شخص دنیوی لحاظ سے نہایت معزز ہے اور ڈیڑھ، دو ہزار روپیہ ماہوار پریکٹس کے ذریعہ کما لیتا ہے۔اس نے اگر مجھے محض واقف زندگی ہونے کی وجہ سے لڑکی دے دی ہے تو مجھے اس کی قدر کرنی چاہئے۔پھر ایک اور واقف زندگی ہے، اس کے لئے پانچ ، سات رشتے تلاش کئے گئے لیکن اس نے ہر دفعہ انکار کر دیا۔اور کہا کہ میری بہن جہاں چاہے گی، میرا رشتہ کرے گی۔اور اس کی بہن بھی وہی رشتے لاتی ہے، جن کے متعلق ہمیں علم ہے کہ اس نے پسند نہیں کرنے۔پس واقفین زندگی کو بھی اپنی حیثیت دیکھنی چاہیئے۔بے شک ان میں دینی قابلیت پائی جاتی ہے لیکن انہیں اپنا معیار اتنا بلند بھی نہیں کر لینا چاہئے کہ کوئی کمشنر اپنی لڑکی انہیں دے تو وہ قبول کریں گے ورنہ نہیں۔آخر وہ ایسا رنگ اپنے اندر کیوں پیدا نہیں کرتے ، جو خدا تعالیٰ کو بھی پسند ہو ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مثال ہمارے سامنے ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت ابو بکر مالدار شخص تھے اور انہوں نے اپنی لڑکی آپ کی خدمت میں پیش کر دی تھی۔لیکن آپ کی دوسری بیویاں اکثر ایسی ہی تھیں کہ ان میں سے کوئی مطلقہ تھی اور کوئی بیوہ تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کو برداشت کیا ہے یا نہیں؟ پھر واقفین کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں کہ انہیں کسی بڑے رئیس کی لڑکی ملے تو وہ شادی کریں گے، ورنہ نہیں؟ اگر تم اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہو تو لڑکی والے اپنے آپ کو کیوں بڑا نہ سمجھیں؟ پس واقفین کو چاہئے کہ وہ ان باتوں کو ترک کر دیں اور جو چیز بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے ، اس کی قدر کریں۔بہر حال یہ بات بالکل غلط ہے کہ واقفین کو رشتے نہیں ملتے۔میرے باڈی گارڈوں کی تنخواہ - /65 روپے ماہوار ہے۔لیکن پچھلے چند دنوں میں ان میں سے پانچ کی شادیاں ہوئی ہیں۔واقفین کو ان سے زیادہ تنخواہ ملتی ہے۔مثلاً مبلغین کی تنخواہ-/75 روپے سے ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار ہے۔اگر - 65 روپے ماہوار لینے 599