تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page vi

اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی اور دوسری جلد ، جو بالترتیب 1934ء تا 1939ء اور 1940ء تا 1947ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل تھیں، شائع ہو چکی ہیں۔یہ اس سلسلہ میں اس کتاب کی تیسری جلد ہے۔جو 1948ء تا 1964ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس شورای کی رپورٹس سے بھی متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شورای کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شورای کی رپورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔نومبر 1964ء کے بعد حضرت مصلح موعود کا تحریک جدید سے متعلقہ کوئی ارشاد نہیں ملا۔خاکساران تمام احباب کا شکر گزار ہے، جنہوں نے اس کتاب کے مختلف مراحل میں تعاون فرمایا۔جنہوں نے ہر مرحلہ پر رہنمائی فرماتے خصوصاً ہوئے اپنی قیمتی ہدایات سے نوازا۔کتاب کی ترتیب وتدوین انتھک جدوجہد کا ثمرہ ہے۔اسی طرح بی کے کارکنان بھی مختلف مراحل میں شامل رہے، اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو با برکت کرے، اس کو قبول فرمائے ، اس کو نافع الناس بنائے اور ہم کو ان ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین