تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 570
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم کہ میرا بندہ جس طرح کا گمان مجھ پر کرتا ہے، میں اس کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کرتا ہوں۔اگر تم ایک آدمی پر خوش ہو گے تو اللہ تمہیں ایک آدمی دے گا، دو پر خوش ہو گے تو وہ تمہیں دودے دے گا۔لیکن اگر تم ایک کروڑ پر بھی راضی نہ ہو اور یہ دعا کرو کہ اے خدا! میں تو تبھی خوش ہوں گا ، جب تو مجھے پچاس کروڑ دے۔تو خدا تعالیٰ بھی تمہارے ساتھ اس کے مطابق سلوک کرے گا۔پس تم اس بات پر فخر نہ کرو کہ تمہارے ذریعہ ایک یا دو آدمی احمدیت میں داخل ہو گئے ہیں بلکہ تم اس وقت تک خوشی محسوس نہ کرو، جب تک کہ تم ہزاروں بلکہ لاکھوں اور کروڑوں افراد کو احمدیت میں داخل نہ کر لو۔وو "" پھر تم یہ دعا بھی کرو کہ اللہ تعالی آئندہ ہمارے ملک کو ایسے عذابوں سے محفوظ رکھے اور وہ اسے تباہ کرنے کی بجائے ترقی عطا فرمائے۔کیونکہ جوذات تباہ کرسکتی ہے، وہ اسے بچا بھی سکتی ہے۔تم دعا ئیں کرو کہ اے خدا! ہم تیری قدرتوں کو مانتے ہیں اور ان پر یقین رکھتے ہیں۔لیکن تو عذابوں کے ذریعہ نہیں بلکہ اپنی رحمت کے ذریعہ اپنا چہرہ دکھا۔بجائے اس کے کہ تو ہمیں گناہ کرنے دے اور پھر پکڑے، تجھے یہ بھی طاقت حاصل ہے کہ تو ہمیں گناہ کرنے ہی نہ دے۔اور سارے ملک پر اپنے فضلوں کی بارش نازل کرے“۔۔۔۔۔بہر حال دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کے لوگوں پر رحم فرمائے۔اور وہ بارشوں کو رحمت والی بارشیں بنائے۔بارش رحمت والی بھی ہوتی ہے اور عذاب والی بھی۔تم دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ بارش کو رحمت والی بارش بنائے اور لوگوں کے دلوں کی گرہیں کھول دے۔سب سے زیادہ وہ خود تمہارے دلوں کی گرہوں کو کھولے تا کہ تم ایک ایک ہزار بلکہ ایک ایک لاکھ افراد کو احمدیت کی طرف لاؤ۔تم صرف ایک احمدی بنا لینے پر خوش نہ ہو جاؤ۔بلکہ اگر تم ایک احمدی بناؤ تو تم استغفار کرو کہ یہ میرے کسی گناہ کی وجہ سے ہوا ہے، مجھے تو سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو احمدی بنانا چاہئے تھا۔اس کے بعد میں جماعت کو پھر تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔میں نے پچھلے خطبہ میں ایک نئے مشن کے لئے چندہ کی تحریک کی تھی۔مگر ابھی تک صرف امریکہ والوں کی طرف سے جواب آیا ہے کہ ہم نے مشن کے لئے اپنے حصہ کا تین ہزار روپیہ جلد پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح لجنہ اماء اللہ نے بھی کہا ہے کہ ہم اپنے حصہ کا روپیہ ادا کر دیں گی۔ان دو کے علاوہ اور کسی کی طرف سے مجھے جواب موصول نہیں ہوا۔پھر میں نے تحریک جدید کے متعلق کہا تھا کہ اب نئے سال کی تحریک کے لئے کسی لمبے خطبہ کی ضرورت نہیں۔میں بیماری کی وجہ سے لمبا خطبہ نہیں دے سکتا، اس لئے جماعت کے دوست نومبر کے آخر تک کہ جن دنوں میں، میں نئے سال کی تحریک کیا کرتا تھا، انتظار نہ کریں بلکہ آج سے ہی اپنے 570