تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 569
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28اکتوبر 1955ء اور تمہارے دن دعاؤں میں صرف ہونے چاہیں۔تا کہ جو فقرہ بھی تمہارے منہ سے نکلے، وہ اپنے اندر اثر رکھتا ہو۔اور اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ تمہارے پیچھے چلے آئیں اور دین کے فوارے تمہارے منہ سے نکل پڑیں اور تم اللہ تعالیٰ کی بشارتیں اپنے کانوں سے سنو۔دیکھو، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کواللہ تعالی کی طرف سے کیا کیا بشارتیں ملی تھیں۔آج یہ حالت ہے کہ بیماری کی وجہ سے میرے دل میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔حالانکہ تم اتنی بڑی تعداد میں میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی اکیلے تھے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا:۔میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔اسی طرح اس نے آپ کو بشارت دی کہ وو میں تجھے بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 96 روحانی خزائن جلد 22) اور پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچادیا۔یہ سب کچھ آپ کی انابت اور توجہ الی اللہ کی وجہ سے ہوا۔اگر تمہارے اندر بھی اس قسم کا یقین پیدا ہو جائے اور تم بھی خدا تعالی کی طرف جھکو تو اسی طرح خدا تعالی کی تائید تم میں سے بھی ہر ایک کو حاصل ہوگی اور دنیا بھی تمہیں ملے گی اور دین بھی تمہیں ملے گا۔میں نے ایک دفعہ جماعت کو توجہ دلائی کہ ہر احمدی کو سال میں کم از کم ایک احمدی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس پر مولوی محمد عبد اللہ صاحب، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابہ میں سے تھے، کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے، میں سال میں ایک احمدی نہیں ،سو احمد کی بناؤں گا۔چنانچہ جب وہ اگلے جلسہ پر آئے تو اس وقت ایک آدمی ان کے ساتھ تھا ، جسے وہ بیعت کرانے کے لئے ساتھ لائے تھے۔انہوں نے کہا، آپ دفتر سے معلوم کرلیں، میں 199افراد کی بیعت پہلے کرا چکا ہوں اور اب یہ سوال آدمی ہے، جسے میں بیعت کرانے کے لئے لایا ہوں۔میرا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔مولوی محمد عبد اللہ صاحب بے شک مولوی کہلاتے تھے لیکن تھے، وہ ایک عام زمیندار۔ویسے انہیں تبلیغ کا بہت شوق تھا۔اب دیکھو، اگر ایک زمیندار سال میں ایک سو آدمی احمدیت میں داخل کر اسکتا ہے تو ایک مبلغ کو تو سال میں سواحمدی بنا کر بھی شرم محسوس کرنی چاہئے۔پس تم ایک یا دو آدمیوں کو احمدی بنالینے پر خوش نہ ہو۔احادیث میں آتا ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے، انا عند ظن عبدی بی (کنز العمال جلد 1 صفحہ 57) 569