تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 568 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 568

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم مزدور خود میٹ کو آواز دیتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ کام کے لئے تیار ہے۔پس تم میں سے ہر ایک کو ایسے حالات پیدا کرنے چاہیں کہ وہ کام کرے۔یا درکھو، ایک، ایک مبلغ کے ذریعہ سینکڑوں اور ہزاروں لوگ احمدیت میں داخل ہونے چاہیں۔لیکن اس وقت کئی مبلغ ایسے ہیں، جو نہایت بے حیا منہ سے کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے سال میں دو افراد احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔اگر سال میں ایک مبلغ کے ذریعہ دو افراد ہی احمدیت میں داخل ہوں تو کسی ملک میں پھیلنے کے لئے پچاس ہزار سال چاہئیں۔لیکن حالت یہ ہے کہ تمہاری کمریں ابھی سے ٹیڑھی ہوتی جا رہی ہیں، ابھی سے جماعت کے کھاتے پیتے لوگ اپنے بچوں کو دنیا کی طرف دھکیلنے لگ گئے ہیں۔پچاس ہزار سال کے بعد تو تم مردار کتے کی طرح ہو جاؤ گے۔یادرکھو، جو مبلغ سال میں ہزاروں احمدی نہیں بنا تا ، وہ مغضوب علیہ ہے، واقف زندگی نہیں۔اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے اور وہ شیطان کا واقف زندگی ہے، خدا کا واقف زندگی نہیں۔اگر خدا تعالیٰ کا واقف زندگی ہوتا تو وہ دو آدمیوں کے آنے پر کیوں خوش ہو جاتا ؟ اسے تو چاہئے تھا کہ ہزاروں ہزار افراد اس کے ذریعہ سے سلسلہ میں داخل ہوتے۔پس علاوہ اپنے مفوضہ کام کے تم میرے لئے بھی دعائیں کرو اور اپنے لئے بھی دعاؤں میں لگے رہو۔تم دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے دماغوں میں اثر پیدا کرے تمہیں بلند حوصلے بخشے تمہیں قوی اور شجاع بنائے، تمہیں وہ طریق سکھائے ، جس کے نتیجہ میں لوگ تمہاری بات مان لیں۔دیکھو، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی یہی دعا کی تھی۔وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي (28,29b) اے خدا ! جو کام تو نے میرے سپرد کیا ہے، میں اسے ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔لیکن تو جانتا ہے کہ میری کوشش سے کچھ نہیں بنے گا۔اس لئے تو آپ میری زبان کی گرہیں کھول تا کہ لوگ میری بات سمجھنے لگ جائیں۔کیونکہ جو لوگ میری بات سمجھنے لگ جائیں گے، وہ آہستہ آہستہ میری بات ماننے کے لئے بھی تیار ہو جائیں گے۔پس یا درکھو کہ جس مبلغ کے ذریعہ ہزاروں لوگ جماعت میں داخل نہیں ہوتے ، وہ مغضوب علیہ ہے۔وہ واقف للہ نہیں بلکہ واقف للشیطان ہے۔پس تم دعاؤں میں لگ جاؤ اور ظاہری علوم بھی حاصل کرنے کی کوشش کرو۔کیونکہ ظاہری علوم بھی بڑے کام کی چیز ہیں۔لیکن اس کے ساتھ تمہاری راتیں 568