تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 562

خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم سات ہزار روپیہ پنجاب کی جماعتیں دیں، جن کے صدر مرزا عبدالحق صاحب ہیں۔اس میں سے ضلع راولپنڈی کو میں نکال لیتا ہوں۔تین ہزار روپیہ کی رقم بلوچستان ، سرحد اور ضلع راولپنڈی کی جماعتیں دیں۔تین ہزار روپیہ کی رقم متفرق احباب دیں، جو مرکز میں براہ راست چندہ بھجواتے ہیں۔اس طرح امید ہے کہ ہیں، اکیس ہزار کی رقم اکٹھی ہو جائے گی۔اس مشن کے ہیڈ کوارٹر پر جو بورڈ لگایا جائے گا ، اس پر یہ لکھ دیا جائے گا کہ اس مشن کو جماعتہائے احمدیہ امریکہ، افریقہ ، شام، عدن، لجنہ اماء اللہ ، پنجاب، سرحد، بلوچستان ضلع راولپنڈی اور متفرق احباب چلا رہے ہیں۔اسی طرح آئندہ بھی جتنے نئے مشن کھولے جائیں گے، انہیں علاقہ وار تقسیم کر دیا جائے گا۔اور ان پر اس علاقہ کا نام لکھا جائے گا، جو اسے چلا رہا ہوگا۔تا کہ دوستوں کو دعاؤں کی تحریک ہوتی رہے۔یہ رقم جو میں نے مقرر کی ہے، ابھی تھوڑی ہے۔لیکن مجھے یقین ہے کہ جب دوست اس نیک کام میں حصہ لیں گے تو خدا تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت دے گا اور جماعت کو بڑھانا شروع کر دے گا اور اس کے نتیجہ میں چندہ بھی بڑھ جائے گا۔اگر خدا تعالی امریکہ کی جماعت کو بڑھانا شروع کر دے تو وہ بہت سا بوجھ اٹھا سکتی ہے۔اگر وہاں جماعت بڑھ جائے اور اس کی تعداد دو ہزار ہو جائے تو اس کا چندہ دولاکھ ڈالر یعنی دس لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے اور وہ بڑی آسانی سے دو، تین مشنوں کا بوجھ اٹھاسکتی ہے۔اور اگر خدا تعالی اس کی تعداد پانچ چھ ہزار کر دے تو صرف امریکہ کی جماعت یورپ کے سارے مشنوں کو چلا سکتی ہے۔میں نے امریکہ کے مبلغ خلیل احمد صاحب ناصر، جو آج کل یہاں آئے ہوئے ہیں، پہلے بھی کہا ہے اور آج پھر انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ امریکہ کی جماعت کا چندہ بڑھانے کی کوشش کریں۔انڈونیشیا میں بھی ہماری بڑی جماعت ہے۔میں نے اپنے ایک لڑکے کو وہاں بھیجا تھا اور میری غرض یہ تھی کہ وہ جماعت جلد جلد ترقی کرے۔لیکن اس کی تعداد میں ابھی توقع کے مطابق زیادتی نہیں ہوئی۔جماعت بے شک بڑھی ہے لیکن بہت تھوڑی بڑھی ہے۔جماعت انڈو نیشیا کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کرے۔اب میں تحریک جدید کے چندہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔چونکہ میں کمزور ہوں ، اس لئے میں اس چندہ کے متعلق کوئی لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔اس چندہ کی تحریک ہر سال نومبر کے آخر میں کی جاتی ہے۔لیکن اس دفعہ نومبر کی بجائے میں آج ہی اس کی تحریک کر دیتا ہوں۔میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے وعدے لینے کے ذمہ دار ہر جماعت کے امیر اور صوبائی امیر ہیں۔مجھ میں زیادہ بولنے اور لمبی 562