تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 561 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 561

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرموده 121 تومی ہے، جو یہاں ایک عرصہ تک تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔انہوں نے واپس جا کر ملازمت اختیار کر لی تھی۔انہوں نے لکھا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، اب میں اپنی زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرتا ہوں۔باقی لوگوں میں سے بھی جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے، انہیں اپنی زندگیاں پیش کرنی چاہئیں۔پھر جو لوگ سلسلہ کے لئے زندگی وقف کرنے کے قابل نہیں ، وہ ایسے لوگوں کو وقف میں حصہ لینے کی تحریک کریں، جو سلسلہ کے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حجتہ الوداع میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ فليبلغ الشاهد الغائب کہ جو حاضر ہیں، وہ ان لوگوں تک یہ باتیں پہنچا دیں، جو یہاں موجود نہیں۔فرب مبلغ اوعى من سامع کیونکہ بسا اوقات جو لوگ موجود نہیں ہوتے ، وہ سننے والے کی نسبت بات کو زیادہ یادر کھتے ہیں۔المواہب اللہ نیہ جلد 2 صفحہ 343) پس جو لوگ تجارتوں اور کارخانوں وغیرہ کے کام کا تجربہ رکھتے ہوں یا گورنمنٹ کے دفاتر میں کام کرتے رہے ہوں، ان کو تحریک کریں کہ وہ اپنے کاروبار اپنے بیٹوں کے سپرد کر دیں اور سلسلہ کی خدمت کریں۔اسی طرح میں نے اعلان کیا تھا کہ احباب ربوہ میں انڈسٹری شروع کریں تا کہ یہاں آکر غریب لوگ بھی بس سکیں۔پہلے میں نے سلسلہ کو کہا تھا کہ وہ انڈسٹری اپنے ہاتھ میں رکھے لیکن چونکہ ہمارے کارکنوں کو تجربہ نہیں اور وہ اس کام کو سنبھال نہیں سکتے ، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مخلص دوست یہاں کام کرنا چاہیں، انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ایک بات میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم یورپ میں ایک نیا مشن کھولنا چاہتے ہیں۔ہمیں ایک نئے علاقے کا پتہ لگا ہے، جس کی وجہ سے تین ، چار اور ملکوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔اور وہ ناروے، سویڈن اور فن لینڈ ہیں۔آگے ان کا اثر ڈنمارک اور جرمنی پر پڑتا ہے اور پھر آگے ہالینڈ پر اثر پڑتا ہے۔ہمارا ارادہ ہے کہ وہاں مشن کھولا جائے۔اس دفعہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ مشن ان جماعتوں کے نام پر کھولا جائے ، جو اس کو چلانے کے اخراجات ادا کریں۔اس مشن پر 19- 20 ہزار روپیہ سالانہ خرچ کا اندازہ ہے۔میں نے تجویز کی ہے کہ چندہ تحریک جدید کے علاوہ جماعتہائے امریکہ کوشش کریں کہ اس مشن کے لئے تین ہزار روپیہ دیں۔تین ہزار روپے جماعتہائے افریقہ، شام اور عدن دیں۔تین ہزار روپیہ لجنہ اماءاللہ دے۔561