تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 555
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1955ء ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1955 سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں دوستوں کو آج پھر وقف دائگی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جن لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم پا جاتے ہیں، ان کو تو باہر کی نوکریوں کی سوجھتی ہے اور جن لوگوں کے بچے تعلیم نہیں پاسکتے ، وہ عصمت بی بی از بے چارگی کے مطابق سلسلہ کی خدمت کے لئے آجاتے ہیں۔مگر ہر شخص کی قابلیت الگ الگ ہوتی ہے۔بے شک ان لوگوں میں سے بھی ایسے افراد نکلتے ہیں، جو نہایت چوٹی کے عالم ہوتے ہیں اور ہم ان سے بجا طور پر یہ امید رکھتے ہیں کہ جب بھی سلسلہ کے لئے قربانی اور نقطه مرکزیہ کی ضرورت ہوگی ، وہ اپنے آپ کو آگے لے آئیں گے۔اور جماعت کو اکٹھا کرنے اور اسے انشقاق سے بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔لیکن اگر وہ لوگ بھی آگے آتے، جن پر اللہ تعالیٰ نے دوہرا احسان کیا ہے، اس نے انہیں کھانے پینے کے لئے وافر دیا ہے تو نور علی نور ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایسے لوگ اپنے ارد گرد کے دوسرے لوگوں پر بھی اچھا اثر ڈال سکتے تھے۔مگر میں یہ کہہ کر اس طبقہ کی ہتک نہیں کر رہا، جو غرباء میں سے ہے۔بلکہ وہ زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔کیونکہ وہ اپنی تنگی کی وجہ سے کہہ سکتے تھے کہ وہ سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے سے معذور ہیں۔لیکن وہ تنگ دستی کے باوجود آگے آئے اور سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنی جانیں پیش کر دیں۔گویا ایک وہ ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ نے دوہرا احسان کیا لیکن انہوں نے اس احسان کی ناقدری کی۔اور ایک وہ ہیں، جو غریب تھے، تنگ دست تھے اور خدا تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن یہ کہہ سکتے تھے کہ اے اللہ ہم خالی ہاتھ تھے لیکن جب بھی تیرے دین کو ہماری خدمات کی ضرورت پیش آئی ، ہم نے خوشی سے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔اور ان کی یہ بات خدا تعالیٰ کو یقیناً پیاری لگے گی اور وہ کہے گا تم سچ کہتے ہو۔ان غداروں پر میں نے بہت بڑا احسان کیا تھا، مگر انہوں نے میرے دیئے ہوئے اموال سے فائدہ بھی اٹھایا اور پھر وہ ان اموال کی وجہ سے اتنے غافل ہو گئے کہ انہوں نے میرا خیال چھوڑ دیا اور تن پروری شروع کر دی۔تم یقینا ان لوگوں سے ہزار گنا بہتر ہو اور میرے مقرب ہو۔بے شک تم دنیا کی نظر میں ذلیل 555