تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 556
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم تھے لیکن میری نظر میں تم معزز ہو۔کہ باوجود مخالف حالات کے اور باوجود اس کے کہ شیطان تمہیں ورغلاتا تھا کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے کیا دیا ہے کہ تمہیں اس کے دین کی فکر پڑی ہوئی ہے تم نے اپنے آپ کو سلسلہ کی خدمت کے لئے پیش کر دیا۔میں جانتا ہوں کہ ان لوگوں پر ، جنہوں نے خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے اموال سے فائدہ اٹھا کر اس سے غداری کی ہے اور پھر اس سے بڑھ کر وہ لوگ جنہوں نے جماعت کے روپیہ سے تعلیم حاصل کی اور پھر اس سے غداری کی ، ان پر میرے ان خطبوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔کیونکہ وہ مردہ دل ہیں اور مردوں کو کوئی انسان اپنی بات نہیں سنا سکتا۔خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِي الْقُبُورِ ( سورة فاطر: 23) تو مردوں کو اپنی بات نہیں سنا سکتا۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کو اپنی بات نہیں سنا سکتے تھے تو پھر میں کیسے سنا سکتا ہوں؟ پس جن لوگوں کے دل مردہ ہو گئے ہیں، انہیں میں نے کیا سنانا ہے؟ مگر جو لوگ زندہ دل تھے، وہ بغیر میرے کہنے کے آپ ہی آپ خدمت دین کے لئے جمع ہو گئے اور آئندہ بھی جمع ہوتے چلے جائیں گے۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دل میں اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی روح کو تازہ رکھیں اور اس کے لئے آدمی مہیا کرتے رہیں۔دیکھو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں اسلام کی خدمت کی کتنی سچی روح تھی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اسلام کا خادم اور اس کا بوجھ اٹھانے والا اور کون ہو سکتا ہے؟ آپ کی وفات پر اگر صحابہ مایوس ہو جاتے اور خیال کرتے کہ آپ کے بعد اسلام کا بوجھ اب کون اٹھائے گا اور منتشر لوگوں کو کون اکٹھا کرے گا ، اب تو نقطۂ مرکز یہ ہی ختم ہو گیا ہے؟ ابھی اسلام کا بیج ہی ڈالا گیا تھا اور اس کی کو نیل بھی نہیں نکلی تھی کہ مالی اٹھ گیا تو اسلام کا کیا بنا؟ لیکن خدا تعالیٰ کی ان گنت رحمتیں اور برکتیں ہوں ، حضرت ابو بکر پر کہ وہ اس وقت مسجد میں آکر مایوس دلوں کے سامنے کھڑے ہو گئے اور آپ نے ان کے سامنے ایک نکتہ پیش کیا، جو مسلمانوں کو قیامت تک یادرکھنا چاہئے۔اور وہ نکتہ یہ تھا کہ من كان يعبد محمداً فان محمدا قد مات۔ومن كان يعبد الله فان الله حتى لا يموت (ابن ہشام) کہ تم میں سے جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کیا کرتا تھا اور سمجھتا تھا کہ آپ کی زندگی تک ہی اس سلسلہ نے جاری رہنا تھا، اب انہوں نے کس کو خوش کرنا ؟ اب کس کی مجلسوں میں لوگ بیٹھیں گے؟ کس کی زیارت اور ملاقات کے لئے انہوں نے یہاں آنا ہے؟ تو ایسے شخص کو پتہ لگ جانا 556