تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 554 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 554

خطبه جمعه فرمود و 14 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم ہونے کے بعد آپ جہاں چاہیں مجھے لگا دیں۔میری درخواست باہر کے ایک لڑکے کی ہے، جو بھی چھوٹی جماعت کا طالب علم ہے۔میں نے اسے کہا ہے کہ وہ میٹرک پاس کر کے جامعہ میں داخلہ لے۔کیونکہ جب تک جامعہ میں زیادہ طالب علم نہیں آئیں گے، اس وقت تک شاہد بھی زیادہ تعداد میں نہیں نکل سکتے۔ہمارے سکول کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ لڑکوں میں وقف کی تحریک کریں اور انہیں سمجھائیں کہ تمہارا اعلی گزارہ تمہارے اپنے اختیار میں ہے۔اگر تم باہر جاؤ گے اور تبلیغ کرو گے تو تمہاری تبلیغ کے نتیجہ میں جماعت بڑھے گی۔اور جماعت کے بڑھنے سے چندے زیادہ ہوں گے۔اور چندے زیادہ آئیں گے تو تمہارے گزارے بھی زیادہ اعلیٰ ہوں گے۔اگر یورپ کا کوئی حصہ ہی احمدی ہو جائے تو جماعت کے چندے کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔پس سکول کے اساتذہ اپنے سکول کے لڑکوں کو سمجھائیں اور پروفیسر کالج کے لڑکوں کو سمجھا ئیں۔اور باہر کے مبلغ اپنی اپنی جماعتوں میں چندہ دینے اور زندگی وقف کرنے کی تحریک کریں۔اس طرح چند مہینوں میں ہی کام کی رفتار تیز ہوسکتی ہے اور یہ صدی ہر قسم کے شیطانی حملوں سے محفوظ ہو سکتی ہے۔پھر جوں جوں جماعت بڑھے گی ، خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آئندہ بھی اس میں جوش پیدا کرتا چلا جائے گا“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 25 نومبر 1955ء) 554