تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 552 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 552

خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم کے دوست اس طرف توجہ کریں تو ہماری تمام مشکلیں دور ہو سکتی ہیں۔مثلاً ایک لاکھ کمانے والے ہوں تو ایک ہزار مبلغ کا گزارہ چل سکتا ہے۔اور لاکھ سے تو اب بھی ہماری جماعت کے دوست بہت زیادہ ہیں۔اگر دس لاکھ احمدی ہوں تو دس ہزار مبلغوں اور کارکنوں کا گزارہ چل سکتا ہے، بشرطیکہ ہر کمانے والا 99 فیصدی آمد اپنے گزارے اور چندوں کے لئے رکھے اور ایک فی صد سلسلہ کے کارکنوں اور مبلغوں کے لئے ریز رو کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ایسے لوگوں کا نام اصحاب الصفہ“ رکھا ہے۔یعنی وہ لوگ ، جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر ڈال دیا۔ایسے لوگوں کی خدمت خود اپنی ذات میں بہت بڑے ثواب کا موجب ہوتی ہے۔میں نے دیکھا ہے، چونکہ میں بیمار ہوں، اس لئے بعض دفعہ کوئی غریب بیوہ عورت ایک چوزہ ہی لے آتی ہے اور کہتی ہے ، حضور ! اسے قبول فرمائیں۔اور وہ اس خدمت سے خوشی محسوس کرتی ہے۔اسی طرح اگر جماعت کے اندر یہ روح پیدا ہو جائے کہ ان کے اموال میں دین کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کرنے والوں کا بھی حق ہے تو ہماری بہت سے مشکلات آپ ہی آپ حل ہو جا ئیں اور تبلیغ کا دائرہ پہلے سے بہت زیادہ وسیع ہو جائے۔پس تم اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کرو اور پھر نسلا بعد نسل وقف کرتے چلے جاؤ۔میں نے کراچی میں تحریک کی تھی کہ دوست خاندانی طور پر اپنی زندگیاں وقف کریں۔یعنی ہر شخص یہ اقرار کرے کہ میں اپنے خاندان میں سے کسی نہ کسی فرد کو دین کی خدمت کے لئے ہمیشہ وقف رکھوں گا۔وہی تحریک میں اب بھی کرتا ہوں اور جماعت سے خاندانی طور پر کسی نہ کسی فرد کو وقف کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔اگر جماعت اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو اللہ کے فضل سے وقف کی ایک رو پیدا ہو جائے گی۔اور ہمیں کثرت سے واقفین ملنے لگ جائیں گے۔اب تو یہ حالت ہے کہ اگر ایک نوجوان اپنی زندگی وقف کرتا ہے تو دوسرا اپنی حماقت سے اسے روکنے کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو زیادہ کر دے تو ان واقفین کا گزارہ چلانا مشکل نہیں ہوگا۔کیا تم جانتے ہو کہ عیسائیوں نے پوپ کے گزارہ کے لئے کیا انتظام کر رکھا ہے؟ انہوں نے اس کے لئے ایک عجیب انتظام کیا ہوا ہے۔مسلمانوں میں تو نذرانہ اور تحفہ کا رواج ہے۔اور اسلام کی یہی تعلیم ہے کہ اگر بغیر سوال کرنے کے کوئی شخص ہدیہ یا نذارنہ دے تو اسے قبول کر لینا چاہئے ، اس میں برکت ہوتی ہے۔لیکن عیسائیوں نے پوپ کے لئے یہ طریق جاری کیا ہوا ہے کہ ہر عیسائی سال میں ایک پینی (Penny) پوپ کو دیا کرے۔پادری سب کو بلاتا ہے اور ان سے پوپ کی ایک پینی مانگتا ہے اور اس طرح ایک بہت بڑی رقم 552