تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 493

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم۔۔۔خطبہ جمعہ فرمود و 25 فروری 1955ء ہم نے ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1955ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”میں نے گذشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں سے کہا تھا کہ تحریک جدید کے وعدوں میں ابھی 23 ہزار روپے کی کمی ہے، جسے انہیں بہت جلد پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔مجھے خوشی ہے کہ میرے اس اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کمی 23 ہزار سے گر کر 7 ہزار پر آگئی ہے۔اور امید ہے کہ یہ تھوڑی کمی بھی چند دنوں میں دور ہو جائے گی۔لیکن اس دوران میں جو حیرت انگیز بات معلوم ہوئی ہے، وہ یہ ہے کہ اس کمی کا بہت بڑا باعث خودر بوہ کی جماعت تھی۔جس نے تحریک جدید کے وعدوں کی طرف پوری توجہ نہ کی اور ستی سے کام لیا۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگ صرف یہاں باتیں سننے کے لئے جمع ہوتے ہیں اور پھر ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔گویا آپ لوگوں کی مثال اس ہندو کی سی ہے، جو سردی کے موسم میں پانی کی گڑوی بھر کر اپنے جسم پر ڈالتا تھا تو خود کود کر آگے چلا جاتا تھا اور پانی پیچھے گر جاتا تھا۔بہر حال یہ چیزیں ہماری آنکھیں کھولنے والی بن گئی اور افسوس پیدا کرنے والی بھی۔آنکھیں کھولنے والی اس طرح کہ جب ہمارے قریب کے رہنے والوں کی یہ حالت ہے تو باہر والوں کی طرف ہمیں کتنی توجہ کی ضرورت ہے؟ اور افسوس پیدا کرنے والی اس طرح کہ جنہیں دوسروں کا لیڈر ہونا چاہیے تھا اور ہر بات میں انہیں آگے نکلنا چاہیے تھا ، وہی پیچھے رہ گئے۔جو ایک افسوس ناک امر ہے۔بہر حال یہ بات واضح ہے کہ ہمارا کام بہت وسیع ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت کو پھیلا نا ہے۔اور یہ کام تقاضا کرتا ہے کہ ہم تحریک جدید کی مضبوطی کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کریں۔اور بیرونی مبلغین کو اتناروپیہ بھجوائیں کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تبلیغی مہمات کو جاری رکھ سکیں۔بیرونی ممالک کے جو حالات مبلغین کی رپورٹوں کے ذریعہ ہمارے علم میں آتے رہتے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈونیشیا، ملایا، ایسٹ افریقہ، ویسٹ افریقہ اور مصر وغیرہ ممالک میں بالخصوص ضرورت ہے کہ ہم اپنی تبلیغی مساعی کو پہلے سے زیادہ تیز کر دیں۔اور اس کے لئے سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ ہمارے مشن مضبوط ہوں اور ان کہ پاس اتنا روپیہ ہو کہ وہ بغیر کسی روک کہ اپنی تبلیغ کو وسیع کرتے چلیں جائیں۔493