تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 37

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 28 مئی 1948ء ہر احمدی دنیا کو بتا دے کہ ہم ہر حالت میں اپنے ایمان پر قائم رہنے والے ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 1948ء۔۔۔ہماری جماعت باقی مسلمانوں کے ساتھ ایک بڑے دور ابتلاء سے گزری ہے۔اس لئے میرا یہ خیال تھا کہ بوجہ ایمان کی زیادتی کے بوجہ نشانات اور معجزات دیکھنے کے، بوجہ آسمانی تائیدات دیکھنے کے اور بوجہ مرنے کے بعد کی زندگی پر کامل ایمان اور پورا یقین ہونے کے، ہماری جماعت قربانی اور ایثار کے اس درجہ پر پہنچ چکی ہوگی کہ وہ یکدم کود کر ایک بڑی منزل کو تھوڑے سے وقت میں طے کر لے۔لیکن تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پیشگوئی ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے متعلق تھی کہ وہ بہت آہستہ آہستہ ترقی کرے گی۔وہ پیشگوئی ابھی تک جاری ہے۔اور ابھی جماعت میں وہ طاقت اور قوت پیدا نہیں ہوئی کہ وہ بڑی قربانیوں کے لئے یکدم تیار ہو سکے۔شاید میرا وہ الہام جو 1943ء میں ہوا تھا اور اسی وقت شائع بھی ہو گیا تھا کہ روز جزا قریب ہے اور رہ بعید۔اس کا ایک مفہوم یہ بھی تھا کہ الہی نشانات کے کا ظاہر ہونے کا وقت تو قریب آچکا ہے مگر جماعت کے لئے ان حالات سے فائدہ اٹھانے کی راہ ابھی بعید ہے۔اور ہم آہستہ آہستہ اس درجہ اور مقام تک پہنچیں گے کہ ان عظیم الشان نشانات کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو ہماری نسبت اچھی طرح پڑھ سکتا ہے۔ہم اپنے متعلق غلطی کر سکتے ہیں لیکن خدا تعالی غلطی نہیں کر سکتا۔جو وہ کہتا ہے ، وہی صحیح ہے۔اور جو اس کا علم ہے، ہمیں بہر حال اس کے تابع چلنا چاہیے، اور تابع چلنا پڑے گا۔غرض اس بات پر غور کر کے اور اس بات کو سمجھ کر اور اس کے فوائد کی اہمیت کو محسوس کر کے کہ ہمارے چند افراد قوم کا کوئی بڑی قربانی کر دینا اتنا شاندار نہیں ہوتا ، جتنا اکثر افراد قوم کا یاسب قوم کا اس سے کم قربانی کرنا۔اگر قوم میں سے دو یا چار آدمی سو میں سے اسی یا نوے نمبر حاصل کر لیتے ہیں تو یہ جماعت کے لئے اتنا شاندار اور بابرکت نہیں ہوسکتا، جتنا سو میں سے اسی کا ، چالیس پاپنتالیس نمبر لے لینا۔میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جس قربانی کا میں نے جماعت سے مطالبہ کیا تھا ، اس کی شکل بدل دوں۔میرے نزدیک جو بات میں نے کہی تھی ، وہ چوٹی کی قربانی کے مطابق نہیں تھی۔چوٹی کی قربانی یقینا اس 37