تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page v

تحریک نے پیش کی ہے۔ایک طرف وہ نوجوانوں سے کہتی ہے کہ آؤ اور خدمت دین کے لیے اپنی جانوں کو پیش کر دو۔یہ وہی چیز ہے، جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ نے تم سے تمہاری جانیں اور تمہارے مال خرید لیے ہیں تحریک جدید اس پیشگوئی کے ماتحت جنت کو پیش کر کے تم سے مطالبہ کرتی ہے کہ تم اپنے مال اور جانیں پیش کر دو۔(خطبہ جمعہ فرموده 26 نومبر 1948 ء) تحریک جدید کے دائمی ہونے کے متعلق فرماتے ہیں:۔تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔جب تک قوم زندہ رہے گی ، یہ ادارہ قوم کے ساتھ وابستہ رہے گا۔اور جب افراد میں زندگی مستقل ہو جائے گی یعنی جماعت کے کچھ افراد مردہ ہو جائیں گے اور کچھ زندہ رہیں گے تو یہ ادارہ زندہ افراد کے ساتھ وابستہ ہو جائے گا“۔ایک اور موقع پر فرمایا:۔خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1952ء) پس یہ تحریک ہے تو دائگی اور نہ صرف دائمی بلکہ ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنور 1953 ء) پس تحریک جدید اس غرض کو پورا کرنے کے لئے قائم فرمائی گئی، جس غرض کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت ہوئی اور جس غرض کے لئے جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس تحریک کے تمام مطالبات پر عمل کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے ہوں ، جس غرض کے لئے ہم احمدی ہوئے ہیں۔آمین محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصره العزیز کی دعاؤں اور منظوری سے صد سالہ خلافت جو بلی کے موقع پر تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء کرام کے خطبات ، خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی تحریک“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔,