تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 449
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1954ء اعتراضات اور شبہات دور ہو چکے ہوں گے ، وہ یہ کہیں گے کہ بات وہی ٹھیک ہے، جو مسلمان کہتے ہیں۔پس جو چیز ظاہر میں ناممکن ہے، قانون قدرت کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ممکن ہے۔کیونکہ اس کے ذرائع موجود ہیں۔ہم نے ان ذرائع کو استعمال کرنا ہے۔اگر ہم ایسا کرنے میں غفلت سے کام لیتے ہیں تو یہ غفلت ہمارے ذمہ لگے گی ، خدا تعالیٰ کے ذمہ نہیں لگے گی۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کے سامان پیدا کر دیئے ہیں لیکن ہم اپنی سنتی اور غفلت کی وجہ سے انہیں استعمال نہیں کرتے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 دسمبر 1954 ء) 449