تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 441

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1954ء تحریک جدید معمولی ادارہ نہیں بلکہ اسلام کے احیاء کی ایک زبردست کوشش ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 17 دسمبر 1954ء۔اس کے بعد میں جماعت کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں تحریک جدید کے وعدوں میں اس سال کچھ ستی نظر آرہی ہے۔تحریک جدید والوں نے جو رپورٹ میرے پاس بھیجی ہے، اس کے لحاظ سے تحریک جدید کے وعدوں میں گزشتہ سال کی نسبت 21 ہزار کی کمی ہے۔حالانکہ اس سے قبل وعدوں میں ہر سال کچھ نہ کچھ زیادتی ہوتی تھی۔اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ وعدے اب کمی کی طرف جارہے ہیں۔وعدوں میں یہ کمی زیادہ ترستی کی وجہ سے ہوئی ہے۔شاید بعض جماعتوں کو یہ عادت پڑ گئی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی فہرستیں جلسہ سالانہ کے موقع پر ساتھ لاتی ہیں۔ممکن ہے کہ اس وقت میں کمی کی جو شکایت ہے، وہ اس عادت کی بناء پر ہو۔کیونکہ اس وقت تک جو وعدے میرے پاس پہنچے ہیں، ان میں گزشتہ سال کی نسبت کمی نہیں بلکہ زیادتی کی گئی ہے۔سوائے ایک جماعت کے کہ اس کے نئے وعدے گزشتہ سال کے وعدوں کی نسبت کم ہیں۔یا تو اس کے کچھ افراد بھی ایسے ہیں، جن سے وعدے نہیں لئے گئے یا اس کے کچھ افراد وہاں سے تبدیل ہو گئے ہیں۔اس کے سوا جو وعدے میرے پاس آئے ہیں، ان میں گزشتہ سال کی نسبت زیادتی کی گئی ہے۔پس معلوم ہوتا ہے کہ وعدوں میں کمی اس لحاظ سے نہیں کہ وعدہ کرنے والوں نے گزشتہ سال کی نسبت کم وعدے کئے ہیں۔بلکہ یہ کمی اس وجہ سے ہے کہ وعدے لینے میں سستی کی گئی ہے۔مثلاً جماعت احمدیہ کراچی ہے۔ان کی طرف سے متواتر اس مضمون کی تاریں آتی رہی ہیں کہ وہ اگلے سال کے وعدے بطور پیشگی وصول کر رہے ہیں۔لیکن ابھی تک ان کے اس سال کے وعدوں کی فہرست مرکز میں نہیں آئی۔02 دسمبر کو ان کی طرف سے تار آئی تھی کہ ہم وعدوں کی فہرست بہت جلد بھجوار رہے ہیں۔لیکن آج 17 تاریخ ہو چکی ہے اور ان کی طرف سے وہ فہرست ابھی تک وصول نہیں ہوئی۔یا تو وہ رستہ میں ضائع ہو گئی ہے یا انہوں نے تار تو دے دی لیکن بعد میں یہ سمجھا کہ چلو، فہرست کو اور مکمل کر لیں۔اس طرح انہوں نے فہرست بھجوانے میں ستی کر دی۔بہر حال یہ وقت آئندہ سال کے وعدے بطور پیشگی وصول کرنے کا نہیں بلکہ وعدے لینے کا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ کوئی جماعت وعدے وصول نہ کرے۔اگر اللہ تعالیٰ نے کسی کو پیشگی دینے کی توفیق دی ہے 441