تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 410
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم لیکن صرف اس وجہ سے کہ تم نے یہ بوجھ اٹھایا ہوا ہے ، وہ آگے نہیں آتے۔اگر تم آگے نہ آئے ہوتے تو شاید وہ آگے آکر اسلام کی خدمت کا بوجھ اٹھا لیتے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی غیر احمدی ایسے ہیں، جو دل سے یہ سمجھتے ہیں کہ جو کام یہ جماعت کر رہی ہے، وہ بہت اچھا ہے۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ چونکہ جماعت احمد یہ اس بوجھ کو اٹھا رہی ہے، اس لئے انہیں اس بوجھ کے اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر تم نے یہ بوجھ نہ اٹھایا ہوتا تو وہ آگے آجاتے تو اس کام کو سرانجام دیتے۔اگر تم بھی اس کام میں ست پڑ جاتے ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ تم نے دوسروں کو بھی اسلام کی خدمت سے روک دیا اور خود بھی غافل ہو گئے۔پس تم اس گناہ اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی حالت کو دور کرنے کی کوشش کرو۔اور اس کو دور کرنے کا سب سے بہتر طریق یہ ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ وہ تمہیں اس موت سے بچالے۔اور وہ پنے فضل سے تمہیں زندگی کا پانی پلائے۔تا تم اپنے فرائض کو ادا کر سکو اور خدمت اسلام کے اس بوجھ کو، جو تم پر ڈالا گیا ہے، صحیح طور پر اٹھا سکی۔( مطبوعه روزنامه الفضل 23 نومبر 1954ء ) 410